உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئیر لینڈ نے رقم کی نئی تاریخ ، اسقاط حمل سے وابستہ دہائیوں قدیم قانون کو کیا تبدیل

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    آئیرلینڈ میں اسقاط حمل پر عائد پابندی ختم ہوگئی ہے۔ عوامی ریفرینڈم میں لوگوں نے اس کو ختم کرنے میں حق میں ووٹ کیا ہے۔

    • PTI
    • Last Updated :
    • Share this:
      آئیرلینڈ میں اسقاط حمل پر عائد پابندی ختم ہوگئی ہے۔ عوامی ریفرینڈم میں لوگوں نے اس کو ختم کرنے میں حق میں ووٹ کیا ہے۔ نتائج کے مطابق 66.4 فیصد لوگوں نے اس پر سے پابندی ختم کرنے کے حق میں ووٹ کیا جبکہ 33.6 فیصدی لوگ چاہتے تھے کہ اسقاط حمل پر پابندی عائد رہے۔
      خیال رہے کہ آئیرلینڈ روایتی طور پر یوروپ کے سب سے مذہبی ممالک میں سے ایک ملک ہے ۔ حالانکہ بچہ جنسی استحصال کے معاملہ کے انکشاف کے بعد حالیہ سالوں میں کیتھولک چرچ کا اثر کچھ کم ہوا ہے۔
      غور طلب ہے کہ ہند نزاد سویتا ہلپ ناور کا چھ سال پہلے مس کیرج ہوگیا تھا ، مگر سخت کیتھولک قانون کی وجہ سے اس کو بچہ گرانے کی منظوری نہیں ملی تھی ، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد ہی ماں کی زندگی پر جوکھم ہونے پر اسقاط حمل کی منظوری کیلئے 2013 میں اس قانون میں تبدیلی کی گئی تھی۔
      First published: