ہوم » نیوز » عالمی منظر

آئی ایس نے پالمائرا میں مندر منہدم کیا

دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے شام کے قدیم شہر پالمائرا کے سب سے اہم مقامات میں سے ایک ’بال شامن‘ مندر کو منہدم کردیا۔

  • Share this:
آئی ایس نے پالمائرا میں مندر منہدم کیا
دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے شام کے قدیم شہر پالمائرا کے سب سے اہم مقامات میں سے ایک ’بال شامن‘ مندر کو منہدم کردیا۔

دمشق۔ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ  نے شام کے قدیم شہر پالمائرا کے سب سے اہم مقامات میں سے ایک ’بال شامن‘ مندر کو منہدم کردیا۔

شام کے محکمہ آثارقدیمہ کے سربراہ مامون عبدالکریم نے اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مئی میں پالمائرا پر قبضہ کرنے کے بعد آئی ایس نے اس شہر کے کئی مسلم مذہبی مقامات کو تباہ کردیا ہے۔ آئی ایس کا کہنا ہے کہ ان مذہبی مقامات کا استعمال سیاحوں اور عقیدتمندوں کی جانب سے بت پرستی کے رواج کو فروغ دینے کے لئے کیا جا رہا تھا۔

ایک ہفتہ قبل دہشت گردوں نے پالمائرا میں آثار قدیمہ کے ماہر 82 سالہ خالد اسد سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد اسے قتل کردیا تھا۔

First published: Aug 24, 2015 11:05 AM IST