உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیویارک کی ایک عدالت نے داعش کے ایک حامی کو 18 سال قید کی سزا سنائی

    آئی ایس آئی ایس: فائل فوٹو

    آئی ایس آئی ایس: فائل فوٹو

    نیویارک۔ امریکہ میں نیویارک کی ایک عدالت نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) کی حمایت کرنے کے مجرم قرار دیئے گئے ایک شخص کو 18 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نیویارک۔ امریکہ میں نیویارک کی ایک عدالت نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) کی حمایت کرنے کے مجرم قرار دیئے گئے ایک شخص کو 18 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
      فیڈرل پراسکیوٹر کے ایک ترجمان جان مارجولي کے مطابق بروكلين میں امریکی ڈسٹرکٹ جج مارگو براڈی نے عمر صالح (22) کو کل 18 سال قیدکی سزا سنائی ہے۔ عمر صالح پر دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی حمایت کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اور حال ہی میں اس کا قصور ثابت ہوا ہے۔

      صالح کے وکیل دیبورا كولسن کی جانب سے اس معاملے میں کوئی فوری رد عمل نہیں آیا ہے۔ صالح نے سماعت کے دوران اعتراف کیا تھا کہ اس نے 2015 میں نیو جرسی کے باشندے نادر سادہ کو سفر کرنے میں مدد کی تھی، جس کو اسلامک اسٹیٹ کو مدد پہنچانے کے معاملے میں پہلے ہی مجرم قرار دیا گیا ہے ۔

      First published: