آئی ایس آئی نے بے نظیربھٹو کو ریلی میں نہ جانے کی صلاح دی تھی

پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے سیکورٹی اہل کار نے انسداد دہشت گردی عدالت کو بتایا کہ ملک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے 2007میں محترمہ بھٹو کو ان کے قتل سے کچھ گھنٹہ پہلے لیاقت باغ میں ایک عوامی جلسہ میں نہ جانے کی صلاح دی تھی۔

Aug 02, 2015 09:42 PM IST | Updated on: Aug 02, 2015 09:44 PM IST
آئی ایس آئی نے بے نظیربھٹو کو ریلی میں نہ جانے کی صلاح دی تھی

اسلام آباد۔  پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے سیکورٹی اہل کار نے انسداد دہشت گردی عدالت کو بتایا کہ ملک کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے 2007میں محترمہ بھٹو کو ان کے قتل سے کچھ گھنٹہ پہلے لیاقت باغ میں ایک عوامی جلسہ میں نہ جانے کی صلاح دی تھی۔

راولپنڈی میں انسداددہشت گردی عدالت میں حال ہی میں اپنا بیان قلم بند کراتے ہوئے اس  وقت کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (ریٹائر)میجر امتیاز حسین نے کہا کہ آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل ندیم تاج اور میجر جنرل احسان نے 2007میں 26اور 27دسمبر کی درمیانی رات کو محترمہ بھٹو سے ملاقات کرکے ان کی سیکورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹننٹ جنرل تاج اور میجر جنرل احسان نے سابق وزیر اعظم کو لیاقت باغ ریلی سے خطاب نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Loading...

Loading...