உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان میں مارا گیا آئی ایس آئی ایجنٹ، جنگ سے لے کر حکومت بنانے تک طالبان کے ساتھ ہے پاکستان

    افغانستان میں مارا گیا آئی ایس آئی ایجنٹ، جنگ سے لے کر حکومت بنانے تک طالبان کے ساتھ ہے پاکستان

    افغانستان میں مارا گیا آئی ایس آئی ایجنٹ، جنگ سے لے کر حکومت بنانے تک طالبان کے ساتھ ہے پاکستان

    Taliban-Pakistan Alliance: اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا کیا ہوا ہے۔ دنیا کو بھی یہ بات معلوم ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      کابل: اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا کارنامہ ہے۔ دنیا کو بھی یہ بات معلوم ہے اور وقت وقت پر اس کے ثبوت بھی ملتے رہے ہیں۔ تاہم پاکستان ہمیشہ سے افغانستان میں کسی طرح کی مداخلت کی بات سے انکار کرتا رہا ہے۔ آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج کی افغانستان میں کردار کی تصدیق کرتا ہوا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جو افغانستان میں مارے گئے آئی ایس آئی آپریٹیو کے والد کا ہے۔ اس میں وہ اپنے بیٹے فیض کے افغانستان میں مارے جانے کی بات کر رہا ہے۔

      خبروں کے مطابق، فیض ایک ٹرینڈ جاسوس تھا۔ وہ آئی ایس آئی اور طالبان کے لئے افغانستان میں جاسوسی کر رہا تھا۔ طالبان کے آگے ہتھیار نہ ڈالنے والے افغان اسپیشل فورسیز کے جوانوں کے ساتھ مشرقی افغانستان کے کنار صوبہ میں طالبان کی لڑائی کے دوران فیض مارا گیا۔ کنار افغانستان کے 34 صوبوں میں سے ایک ہے اور یہاں زیادہ پشتون رہتے ہیں۔

      بیٹے کی موت پر بات پر فخر

      وردی میں بیٹے کی تصویر کے ساتھ اس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کے والد کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں اس کے والد افغانستان میں اس کے مرنے کی تصدیق کرکے اس پر فخر ہونے کی بات کہہ رہے ہیں۔ انہیں بیٹے کی موت کا کوئی غم نہیں ہے۔ آئی ایس آئی آپریٹیو فیض پاکستان کے راولپنڈی کے چکوال علاقے کا رہنے والا تھا۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے چیف فیض حمید بھی چکوال صوبہ کے ہی رہنے والے ہیں۔

      فیض حمید افغانستان میں طالبان کی حکومت بننے کی تیاریوں کے درمیان کابل پہنچ چکے ہیں۔ فیض حمید کے افغانستان پہنچنے کا مقصد طالبان کی حکومت میں زیادہ سے زیادہ آئی ایس آئی کی کٹھ پتلی رہے لوگوں کو اقتدار میں شراکت دلانا ہے۔ ساتھ ہی طالبان کی فوج اور انٹلی جنس نیٹ ورک میں بھی بڑے پیمانے پر پاکستانیوں کی بھرتی کی جارہی ہے۔ دراصل گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان سے افغانستان جاکر طالبان کے ساتھ لڑ رہے مبینہ جنگجووں کی لاشیں مسلسل افغانستان سے پاکستان آرہی تھیں۔

      کھلے عام طالبان کی حمایت میں پاکستان

      پاکستانی فوج کے بھی افغانستان میں طالبان کی طرف سے لڑنے کی بات دنیا سے چھپی نہیں ہے، لیکن سیدھے طور پر اب تک پاکستانی فوج یا آئی ایس آئی آپریٹیو کی فیملی کے کسی رکن نے اس طرح سامنے آکر اس افغانستان میں اپنی فیملی کے ایک رکن کے لڑنے اور اس کے ہلاک ہونے کی بات قبول نہیں کی تھی۔

      پنجشیر میں لڑائی کے درمیان پاکستان کھلے عام طالبان کی حمایت میں آگیا ہے۔ پاکستانی فوج کے اسپیشل سروس گروپ کے کمانڈوز اور پاکستانی آرمی فوج ایئر سپورٹ بھی مہیا کرا رہی ہے۔ افغانستان کے کاونٹر ایکسپرٹ اجمل سہیل کے مطابق، یہ ویڈیو پوری طرح سے افغانستان میں پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے ناپاک منصوبوں کو بے نقاب کرتا ہے‘۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: