ہوم » نیوز » عالمی منظر

داعش نے اٹلی کے شہری کے قتل کی ذمہ داری لی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کے سفارتی زون کی سڑک پر اٹلی کے شہری کے قتل کی ذمہ داری داعش (آئی ایس) نے لی ہے

  • Share this:
داعش نے اٹلی کے شہری کے قتل کی ذمہ داری لی
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کے سفارتی زون کی سڑک پر اٹلی کے شہری کے قتل کی ذمہ داری داعش (آئی ایس) نے لی ہے

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کے سفارتی زون کی سڑک پر اٹلی کے شہری کے قتل کی ذمہ داری داعش (آئی ایس) نے لی ہے اور اس واقعہ کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے اپنے سفارتکاروں کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ اطلاع جہادیوں پر نظر رکھنے والے جاسوس گروپ نے دی ہے۔ اٹلی کے شہری کو مارنے کی ذمہ داری لینے والی جنگجو تنظیم اسلامی مملکت کے دعوے کی فوری طور سے تصدیق نہیں ہوپائی ہے لیکن اگر یہ بات صحیح ثابت ہوئی ہے تو برصغیر ہند میں اسلامی مملکت کے حملہ کا یہ پہلا واقعہ ہوگا۔

دریں اثنا ڈھاکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے حملے آور کے بابت ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ اطالوی شہری نویلا سسبارے کو پیر کی شب گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔ وہ غذائی سلامتی پروگرام کے لئے کام کرنے مئی میں بنگلہ دیش آئے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور ان پر گولی چلاکر فرار ہوگئے تھے۔

دریں اثنا امریکہ اور برطانیہ نے اپنے سفارتکاروں سےمغربی ممالک کے شہریوں پر جنگجووں کےحملے کے امکان کے مدنظر اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے اور رات کے وقت باہر نہ نکلنے کی صلاح دی ہے۔

First published: Sep 29, 2015 09:53 PM IST