ہوم » نیوز » عالمی منظر

بغدادی نے داعش کے خلاف متحارب اتحادی افواج کو للکارا

دبئی: اپنی سفاکیت و بربریت کے لئے پہچانے جانے والے خونخواردہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے اپنے سرغنہ ابو بکر البغدادی کا ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں اس نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت والی فوج سمیت مختلف ممالک کی اتحاد افواج کے حملوں کے باوجود اس کا تسلط بڑھ رہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 27, 2015 12:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بغدادی نے داعش کے خلاف متحارب اتحادی افواج کو للکارا
دبئی: اپنی سفاکیت و بربریت کے لئے پہچانے جانے والے خونخواردہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے اپنے سرغنہ ابو بکر البغدادی کا ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں اس نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت والی فوج سمیت مختلف ممالک کی اتحاد افواج کے حملوں کے باوجود اس کا تسلط بڑھ رہا ہے۔

دبئی: اپنی سفاکیت و بربریت کے لئے پہچانے جانے والے خونخواردہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے اپنے سرغنہ ابو بکر البغدادی کا ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں اس نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت والی فوج سمیت مختلف ممالک کی اتحاد افواج کے حملوں کے باوجود اس کا تسلط بڑھ رہا ہے۔


بغدادی نے 24 منٹ کے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بین الاقوامی اتحادی افواج کے حملوں سے داعش کے عزم وحوصلے میں ہی اضافہ ہوا ہے۔ اس سال مئی کے بعد بغدادی کا یہ پہلا پیغام ہے۔ یہ پیغام ایسے وقت میں آیا ہے جب شام اور عراق میں داعش کو کئی علاقوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔


گزشتہ ماہ عراق میں سنجر اور شام کے سرحدی علاقوں کو داعش کے قبضے سے چھڑالیا گیا ہے۔ عراقی فوج نے ساتھ ہی آئی ایس کے مقبوضہ عراق کے انبار صوبے کے رمادی شہر میں اپنی برتری حاصل کر لی ہے۔


شام میں امریکہ کی قیادت والی اتحادی افواج اور روسی فوج نے فضائی حملوں میں شام کے تیل والے علاقوں کو تباہ کر دیا، جو آئی ایس کے لئے فنڈ جمع کرنے کا اہم ذریعہ تھا۔ ساتھ ہی حالیہ ہفتے میں آئی ایس کے اعلی رہنماؤں کو بھی ہلاک کیا گیا ہے۔


اس درمیان شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ جنگجوؤں نے آئی ایس کے قبضے سے ایک ڈیم کو آزاد کرا لیا جو آئی ایس کے لئے ایک اہم رسد فراہمی راستہ تھا۔


بغدادی نے کہا کہ یہ ہمارے اسلامی ملک کی تاریخ میں بے مثال ہے کہ پوری دنیا ہمارے خلاف متحد ہو گئی ہے۔ یہ تمام مسلمانوں کے خلاف غیر مسلموں کی جنگ ہے۔ امریکہ کی قیادت والا اتحاد ہمیں خوف زدہ نہیں کر سکتا اور نہ ہی ہمارے عزم کو توڑ سکتا ہے کیونکہ ہم ہر حال میں فاتح ہیں‘‘۔


بغدادی نے زمینی جنگ نہ لڑنے کے لئے امریکہ پر طنز بھی کیا۔ اس نے کہا کہ ان کے اندر زمین پر آنے کی ہمت نہیں ہے کیونکہ ان کے دل میں ہمارا خوف ہے۔ امریکہ اور اس کے حامی ہماری خلافت کو ختم کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔


سعودی عرب نے اس ماہ دہشت گردی کے خلاف 34 رکنی اتحاد کا اعلان کیا۔ اس پر بغدادی نے کہا کہ اگر یہ اتحاد صحیح معنوں میں اسلامی ہے تو وہ شام اور روس کی فوج سے لڑےگا۔ آئی ایس کے خلاف جنگ میں حصہ لینے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے بغدادی نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا ہے کہ جو بھی داعش کے خلاف جنگ میں حصہ لے گا وہ اس کی بڑی قیمت ادا کرے گا۔ غدادی نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو بھولے نہیں ہیں۔ ہم دن بہ دن تمہارے قریب آ رہے ہیں۔ اسرائیلی یہودیوں کے بارے میں بغدادی نے کہا کہ وہ داعش کے خوف سے درختوں اور پتھروں کے پیچھے چھپ جائیں گے۔

First published: Dec 27, 2015 12:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading