ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد بغدادی سمیت چار کو کھانے میں دیا گیا زہر، حالت نازک ؟

دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گرد گروپ داعش کے سرغنہ ابو بکر بغدادی کو زہر دے دیا گیا ہے ۔ خبروں کے مطابق بغدادی کی حالت اتنی خراب ہے کہ اس کی موت بھی ہو سکتی ہے ۔

  • IBN7
  • Last Updated: Oct 05, 2016 02:18 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد بغدادی سمیت چار کو کھانے میں دیا گیا زہر، حالت نازک ؟
Getty Images

موصل : دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گرد گروپ داعش کے سرغنہ ابو بکر بغدادی کو زہر دے دیا گیا ہے ۔ خبروں کے مطابق بغدادی کی حالت اتنی خراب ہے کہ اس کی موت بھی ہو سکتی ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ کسی خفیہ جگہ پر اس کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ بغدادی کو زہر دینے کی ہمت کس نے کی  ، اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔


ایک عراقی نیوز ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراق میں کسی نے بغدادی کو اس وقت زہر دے دیا ، جب وہ تین کمانڈروں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھا رہا تھا اور اب بغدادی زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہا ہے ۔ داعش کسی خفیہ جگہ پر اس کا علاج کرا رہا ہے ۔ خبر ہے کہ زہر دینے والے کی شناخت کے لئے داعش نے مشتبہ افراد کی دھر پکڑ شروع کردی ہے ۔


خیال رہے کہ بغدادی کے سر پر ایک کروڑ امریکی ڈالر کا انعام ہے ۔ بغدادی ہی وہ شخص ہے جس نے داعش کو دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک دہشت گرد گروپ میں تبدیل کیا ۔ امریکہ اور روس سمیت تمام طاقتیں اسے مردہ دیکھنا چاہتی ہیں ، لیکن ہر مرتبہ وہ اپنی موت کی خبر کو جھٹلا دیتا ہے ۔ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اس کے مرنے یا شدید زخمی ہونے کی خبریں آتی رہی ہیں ۔

First published: Oct 05, 2016 02:18 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading