ہوم » نیوز » عالمی منظر

دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت، آج اعلان کرسکتے ہیں ڈونالڈ ٹرمپ

  • Share this:
دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت، آج اعلان کرسکتے ہیں ڈونالڈ ٹرمپ
Getty Images

دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کے متعلق ایک بڑی خبرآہی ہے۔ امریکی نیوزچینل سی این این نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سنیچرکے روز شمال مغربی شام میں امریکی فوج کے ذریعہ کیے گئے ایک چھاپے میں ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت ہوئی ہے، یہ بات ایک سینئر امریکی دفاعی عہدیدار نے بتائی ہے۔ چینل نے دعویٰ کیاہے کہ ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کی حتمی تصدیق ابھی نہیں ہوسکی ہے تاہم ڈی این اے اور بائیو میٹرک ٹیسٹنگ انجام دی گئی ہے۔ دفاعی عہدیدار نے کہا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس حملے کے دوران بغدادی نے خودکش بنیان میں دھماکہ کیا تھا۔دفاعی عہدیدار نے بتایا کہ سی آئی اے نےدہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کے رہنما کا پتہ لگانے میں مدد کی۔


 فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔


اس پہلے نیوزویک نے پہلے اطلاع دی کہ ابوبکرالبغدادی کوہلاک کردیاگیاہے۔وہیں دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے نائب پریس سکریٹری ہوگن گڈلی نے اعلان کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کی صبح 9 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق شام 06:30 بجے) ایک اہم اعلان کرنے والے ہیں۔ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ یہ اعلان خارجہ پالیسی سے متعلق ہے۔


پینٹاگون نے فوری طورپرکوئی تبصرہ کرنے کی سی این این کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سربراہ بغدادی پچھلے 5 سالوں سے روپوش ہے۔ اپریل میں، آئی ایس آئی ایس کے میڈیا ونگ الفرقان کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کیاگیاتھا۔جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک شخص بغدادی ہونے کا دعویٰ کررہاتھا۔ جولائی 2014 کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب بغدادی نے موصل کی تاریخی مسجد میں تقریرکی تھی۔

علامتی تصویر

یادرہے کہ داعش نے جون 2014ء میں سب سے پہلے عراق کے شمالی شہر موصل پر قبضہ کیا تھا اور وہاں اپنی خلافت کے قیام کا ا علان کیا تھا۔پھر اس کا دائرہ کار عراق اور شام میں اپنے زیرقبضہ دوسرے علاقوں تک بھی پھیلا دیا تھا۔ فروری 2018 میں ، متعدد امریکی افسروں نے بتایا کہ بغدادی مئی 2017 میں ایک فضائی حملے میں زخمی ہوا تھا اور اسے زخمی ہونے کی وجہ سے پانچ ماہ تک دہشت گرد گروپ کا کنٹرول چھوڑنا پڑاتھا۔ بغدادی سن 2010 میں اسلامک اسٹیٹ آف عراق (آئی ایس آئی) کا رہنما بن گیا تھا۔ 2013 میں ، آئی ایس آئی نے شام میں القاعدہ کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ کو شامل کرنے کا اعلان کیا تھا

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار تیاری کے سلسلے میں ہفتے کی شام وائٹ ہاؤس میں تھے۔ایک عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ یہ اعلان سفارتی استقبالیہ کمرے میں ہوگا۔اسی دوران امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کرکے قیاس آرائیوں کو مزید بڑھادیاہے۔

 

First published: Oct 27, 2019 10:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading