உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی ایس دہشت گردوں نے پادری کے قتل کی ذمہ داری لی

    آئی ایس آئی ایس: فائل فوٹو

    آئی ایس آئی ایس: فائل فوٹو

    ڈھاكہ ۔ بنگلہ دیش کے شمالی حصے میں کل ایک مندر کے پجاری کے قتل کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ گروپ نے لی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ڈھاكہ ۔  بنگلہ دیش کے شمالی حصے میں کل ایک مندر کے پجاری کے قتل کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ گروپ نے لی ہے۔ اگرچہ بنگلہ دیش کی حکومت اپنے یہاں اسلامک اسٹیٹ کی موجودگی سے انکار کرتی ہے۔


      پولیس کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع پنگاچار کے مندر کے پجاری 50 سالہ یوگیشور رائے کا قتل کل موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے اس وقت کیا جب پادری مندر میں پوجا کا اہتمام کر رہے تھے۔ پادری کو حملے سے بچانے کی کوشش میں دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ اسلامک اسٹیٹ نے حملے کی ذمہ داری ٹوئٹر پر لی ہے۔


      پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ اسی گروپ نے گزشتہ سال ديناجپور میں اٹلی کے کیتھولک پادری کو قتل کیا تھا۔ گزشتہ کچھ وقت سے بنگلہ دیش میں دہشت گردوں نے مذہبی اقلیتوں پر کئی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں کے شکار شیعہ، صوفی عیسائی اور احمدیہ کمیونٹی کے لوگ ہوئے ہیں۔

      First published: