لندن برج حملہ کی داعش نے لی ذمہ داری ، انتظامیہ کا کچھ دنوں تک برج کو بند رکھنے کا اعلان

بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے لندن حملہ کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہاہے کہ اس کے ایک دہشت گرد نے اس حملہ کوانجام دیاہے ۔

Dec 01, 2019 05:06 PM IST | Updated on: Dec 01, 2019 05:06 PM IST
لندن برج حملہ کی داعش نے لی ذمہ داری ، انتظامیہ کا کچھ دنوں تک برج کو بند رکھنے کا اعلان

لندن برج پر کھڑا ایک پولیس اہلکار ۔ تصویر : پی ٹی آئی / نیوز 18 ہندی ڈاٹ کام ۔

بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے لندن حملہ کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہاہے کہ اس کے ایک دہشت گرد نے اس حملہ کوانجام دیاہے ۔ داعش نے اپنی نیوز ایجنسی عماق میں ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے اس واقعہ کوانجام دینے کادعوی کیا ہے ۔اس پوسٹ کوٹیلی گرام ایپ نے بھی شائع کیاہے ۔ لندن ایوننگ اسٹینڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق داعش نے اپنے دعوے کی حمایت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیاہے ۔

دریں اثنا برطانیہ میں پولیس نے لندن برج پر حملے کو انجام دینے والے شخص کی شناخت کر لی ہے ، جسے دہشت گردی سے متعلق جرائم کے لئے پہلے ہی مجرم ٹھہرایا جا چکا تھا۔ لندن پولیس نے گزشتہ روز حملہ آور شخص کی شناخت 28 سالہ عثمان خان کے طور پر کی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے برطانیہ کے دارالحکومت میں لندن برج پر اور اس کے قریب بہت سے لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا ۔ اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو نے تصدیق کی کہ اس شخص کو موقع پر ہی گولی مار دی گئی تھی اور اس واقعہ کو دہشت گردانہ حملہ قراردیا گیا ہے۔ واقعہ میں دو افراد کی موت ہو گئی تھی۔

Loading...

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اب 28 سالہ عثمان خان کے طور پر مشتبہ کی شناخت کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں ہیں ، جو اسٹین فورڈ شائر علاقے میں رہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو 2012 میں دہشت گردی سے متعلق جرائم کے لئے مجرم ٹھہرایا گیا تھا اور اسے دسمبر 2018 میں رہا کر دیا گیا تھا۔ پولیس اس بات کا پتہ لگا رہی ہے کہ اس شخص نے کس طرح حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔

کچھ دنوں کے لئے بند رہے گا لندن برج : میئر

دریں اثنا چاقو کے حملہ کے بعد محکمہ فورنسک کی تحقیقات کی وجہ سے کچھ دنوں کے لئے لندن برج کو بند رکھا جائے گا ۔ شہر کے میئر صادق خان نے اس کی اطلاع دی ۔ لندن ٹرانسپورٹ سروس نے کہا کہ برج پر دونوں اطراف کی آمد ورفت کو حملے کی وجہ سے روک دیا گیا ہے ۔ صادق خان نے لندن برج کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ لندن برج کچھ وقت کے لئے بند رہے گا ۔

Loading...