ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کے حملے میں عراق میں آئی ایس کمان سینٹر تباہ

امریکی قیادت والی اتحادی فوج کی کارروائی میں عراق کے مغربی موصل علاقے میں مین میڈیکل کمپلکس میں واقع اسلامک اسٹیٹ کمان سینٹر کی عمارت کو تباہ کردیا گیا۔

  • Share this:
امریکہ کے حملے میں عراق میں آئی ایس کمان سینٹر تباہ
فائل فوٹو

بغداد: امریکی قیادت والی اتحادی فوج کی کارروائی میں عراق کے مغربی موصل علاقے میں مین میڈیکل کمپلکس میں واقع اسلامک اسٹیٹ کمان سینٹر کی عمارت کو تباہ کردیا گیا۔ اتحادی فوج نے آج بتایا کہ یہ کارروائی کل کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مغربی موصل میں دہشت گرد عام شہریوں کے درمیان رہ رہے تھے اور اسپتالوں، اسکولوں ، مسجدوں میں ہتھیاروں کا ذخیرہ کررکھا تھا ۔ دہشت گردوں نے مغربی موصل کو اپنے قبضے میں کر رکھا ہے ۔ یہاں پر تقریباً چھ لاکھ پچاس ہزار شہری رہتے ہیں۔ گذشتہ ماہ امریکی فوج اس علاقے سے باہر ہوگئی تھی۔

اتحاد نے ایک بیان میں بتایا کہ اتحادی فوج اپنی خفیہ، نگرانی اور فوجی جائزہ کے ذریعہ سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کی اہل ہے۔ آئی ایس اس عمارت کا استعمال کسی بھی طبی مقصد سے نہیں کرتا تھا اور یہاں پر کوئی بھی شہری طویل عرصے سے مقیم نہیں تھا۔

First published: Feb 18, 2017 08:47 PM IST