ہوم » نیوز » عالمی منظر

دہشت گرد تنظیم داعش کا وزیر اطلاعات عادل حسن سلمان فضائی حملہ میں ہلاک

امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج نے سات ستمبر کو جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے ایک سینئر رہنما کو فضائی حملے میں مار گرایا تھا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Sep 17, 2016 09:59 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہشت گرد تنظیم داعش کا وزیر اطلاعات عادل حسن سلمان فضائی حملہ میں ہلاک
فائل فوٹو

واشنگٹن : امریکہ کی قیادت والی اتحادی فوج نے سات ستمبر کو جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے ایک سینئر رہنما کو فضائی حملے میں مار گرایا تھا۔ یہ اطلاع آج پنٹاگن نے دی ہے۔  پنٹاگن کے ترجمان نے کہا کہ شام میں رقہ کے نزدیک کئے گئے فضائی حملوں میں وائل عادل حسن سلمان الفیاض مارا گیا تھا۔


پنٹاگن کے مطابق عادل داعش کی شوریٰ کونسل کا وزیر اطلاعات اور اہم رکن تھا وہ ڈاکٹر وائل کے نام سے بھی مشہور تھا۔  وائل قتل کی ویڈیو بنانے والے شعبہ کے سربراہ تھا۔  فیاض دولت اسلامیہ کے جنگی حکمت عملی کے ماہر ابو محمد العدنامی کے قریبی ساتھی تھے جو گذشتہ ماہ ایک اور فضائی حملے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔


پیٹر کک نے کہا کہ دولت اسلامیہ کے سینئر لیڈروں کی ہلاکت سے اس کی علاقوں پر قبضہ کرنے ، منصوبہ بندی، مالیات اور حملے کرنے کی صلاحیت کمزور ہوتی ہے۔  انہوں نے کہا ہم دولت اسلامیہ کو حتمی شکست دینے کی ہم میں تیزی لانے کی عرض سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر جدوجہد کرتے رہیں گے۔


قبل ازیں اس ہفتہ کے شروع میں پنٹاگن نے کہا تھا کہ دولت اسلامیہ کے تشہیری انچارج ابو محمد عدنانی گذشتہ ماہ شمالی شام میں ایک حملے کے دوران مارے گئے تھے۔ وہ دولت اسلامیہ کے بڑے رہنماؤں شمار ہوتے تھے اور ان کے سرپر 50 لاکھ ڈالر کا انعام تھا۔
First published: Sep 17, 2016 09:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading