உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ISISکے لیڈر نے خود کو کنبے سمیت بم سے اڑایا تھا، دہشت گرد تنظیم نے اب اسے بنایا سربراہ

    ISIS Terrorism:  آئی ایس کے ترجمان ابو عمر المہاجر نے جمعرات کو جاری کردہ ایک آڈیو پیغام میں امریکی حملے میں آئی ایس کے رہنما کے ساتھ ساتھ گروپ کے سابق ترجمان ابو حمزہ القریشی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    • Share this:
      دمشق۔ اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس (Islamic State-ISIS)) جو کہ ایک عالمی دہشت گرد تنظیم ہے نے جمعرات کو پہلی بار تصدیق کی ہے کہ اس کا سربراہ گزشتہ ماہ شمال مغربی شام (Syria) میں ایک امریکی حملے (US Attack)  میں مارا گیا تھا۔ آئی ایس نے اپنا نیا سربراہ بھی منتخب کر لیا ہے۔ آئی ایس لیڈر ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کے بارے میں دہشت گرد گروپ کا یہ پہلا سرکاری تبصرہ ہے۔

      امریکی حکام نے بتایا کہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ اس وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب 3 فروری کو امریکی فورسز نے ترکی کی سرحد کے قریب شمال مغربی شام کے شہر عطمہ میں ان کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔ آئی ایس کے ترجمان ابو عمر المہاجر نے جمعرات کو جاری کردہ ایک آڈیو پیغام میں امریکی حملے میں آئی ایس کے رہنما کے ساتھ ساتھ گروپ کے سابق ترجمان ابو حمزہ القریشی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

      مہاجر نے کہا کہ آئی ایس نے ابو الحسن الہاشمی القریشی کو اپنا نیا لیڈر منتخب کیا ہے۔ اسلامک اسٹیٹ نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ ساتھ ایشیائی ممالک کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ اس نے حال ہی میں پاکستان میں ایک شیعہ مسجد پر خودکش حملہ کیا۔ اس حملے سے قبل یہاں فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ اس سے قبل بھی افغانستان میں اسی طرح کئی مساجد کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

      افغانستان میں پسار رہا ہے پاؤں
      ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں داعش سے وابستہ تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام خراسان (آئی ایس آئی ایل) خانہ جنگی سے متاثرہ ملک میں پیدا ہونے والی افراتفری کا فائدہ اٹھا رہی ہے اور مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ اور ترک اسلامک پارٹی سمیت دیگر غیر ملکی دہشت گرد تنظیمیں کر رہی ہیں۔ افغانستان میں تنظیم جنگجوؤں کو بھرتی کر رہی ہے۔ جس کے ساتھ یہ سب سے بڑے حملے کرتا ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)
      Published by:Sana Naeem
      First published: