آئی ایس آئی ایس کے دہشت گردوں نے کاٹ ڈالے 50 لوگوں کے سر ، پھر خواتین کے ساتھ کیا یہ گھنونا کام
موزمبیق (Mozambique) کی کیبو ڈیلگاڈو ریاست کے نانجبا گاوں میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ اس گاوں کی خواتین کا اغوا کرلیا گیا اور انہیں سیکس غلام بنایا گیا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 11, 2020 12:39 PM IST

آئی ایس آئی ایس کے دہشت گردوں نے کاٹ ڈالے 50 لوگوں کے سر ، پھر خواتین کے ساتھ کیا یہ گھنونا کام ۔ (AP)
جنوبی افریقی ملک موزمبیق میں آئی ایس آئی ایس کے دہشت گردوں نے ایک گاوں کے 50 لوگوں کا سر قلم کردیا ۔ کیبو ڈیلگاڈو ریاست کے نانجبا گاوں میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ دہشت گردوں نے ایک فٹبال میدان میں 50 لوگوں کا قتل کرنے کے بعد جسم کے ٹکڑوں کو جنگلوں میں پھینک دیا ۔ وہیں اس گاوں کی خواتین کا اغوا کرلیا گیا اور انہیں سیکس سلیو بنالیا گیا ہے ۔
بی بی سی اور ڈیلی میل کی خبر کے مطابق گاوں کی خواتین کا اغوا کرنے کے بعد دہشت گردوں کے دوسرے گروپ نے گاوں میں آگ لگادی ۔ گاوں کے کئی گھروں کو جلا کر خاکستر کردیا گیا ہے ۔ دہشت گرد گاوں میں نعرے بازی کرتے ہوئے آئے اور گھروں کو جلانے لگے ۔ جیسے لوگ گھروں سے باہر نکلے تو انہیں قیدی بناکر ان کا سر کاٹ دیا گیا ۔
موزمبیق میں جن 50 لوگوں کا آئی ایس آئی ایس دہشت گردوں نے قتل کیا ہے ، ان میں زیادہ تر لڑکے اور بچے تھے ۔ ان لوگوں نے دہشت گردوں کے ساتھ شامل ہونے سے انکار کردیا تھا ، جس کی وجہ سے انہیں اس طرح کی دردناک سزا دی گئی ۔
موزمبیق کی کیبو ڈیلگاڈو ریاست قدرتی گیس کیلئے مشہور ہے ۔ سال 2017 سے اب تک یعنی گزشتہ تین سالوں میں آئی ایس آئی ایس کے دہشت گردوں نے 2000 سے زیادہ لوگوں کا قتل کیا ہے ۔ ان دہشت گردوں کے خوف سے تقریبا چار لاکھ 30 ہزار افراد ریاست چھوڑ کر دیگر مقامات پر چلے گئے ہیں ۔