உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شام میں آئی ایس کا ترجمان اورغیرممالک میں حملے کرانے کا ذمہ دارہلاک

    دبئی۔ شام کے حلب شہر میں امریکی اتحاد والےممالک کے حملے میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس)کے ایک ترجمان اور یوروپی ممالک میں ہوئے حملے کا ماسٹر مائنڈ ابو محمد عدنانی کی موت ہوگئی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      دبئی۔ شام کے حلب شہر میں امریکی اتحاد والےممالک کے حملے میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس)کے ایک ترجمان اور یوروپی ممالک میں ہوئے حملے کا ماسٹر مائنڈ ابو محمد عدنانی کی موت ہوگئی ہے۔ آئی ایس سے وابستہ خبررساں ایجنسی عمق نے یہ اطلاع دی ۔ایجنسی نےبتایا کہ ترجمان کی موت حلب میں جاری فوجی کارروائی کے جواب میں مہم کےلئے سروے کے دوران ہوئی۔عدنانی آئی ایس میں طویل عرصے سے کام کرنے والارہنما تھا۔

      شام میں ترکی اور امریکہ کے اتحاد والی فوج شمالی شام میں آئی ایس کے ٹھکانوں پر پہلے سے ہی حملے کررہی ہے۔عدنانی کو ابو بکر بغدادی کے بعد آئی ایس کا دوسرا سب بڑا لیڈر مانا جاتا ہے۔حال ہی میں پیرس سمیت کئی یوروپی ممالک میں جتنے بھی حملے ہوئے ہیں ان سب کا ذمہ دار عدنانی تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نے اس سال مئی میں ایک آڈیو پیغام میں مسلمانوں سے مغربی ممالک میں حملے کرنے کی اپیل کی تھی۔

      امریکہ نے عدنانی پر تقریباً 50لاکھ ڈالر کا انعام بھی رکھا تھا۔1977میں شام کے بناش شہر میں پیدا ہوئے عدنانی کا نام طہ سوبھي فلاهاتھا۔2003میں عراق پر حملے کے بعد وہاں امریکہ کے قبضہ کی مخالفت کرنے والا وہ پہلا غیر ملکی لڑاکا تھا۔جون 2014میں اس نے سب سے پہلے شام اور عراق کےکچھ حصوں میں خلافت قائم کی تھی۔

      First published: