உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی ایس کے خلاف سعودی عرب اہم رول ادا کریگا: امریکہ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    برسلز۔ امریکہ نے کہا کہ شدت پسند تنظیم داعش (آئی ایس) کے خلاف جنگ میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      برسلز۔  امریکہ نے کہا کہ شدت پسند تنظیم داعش (آئی ایس) کے خلاف جنگ میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ کی وزارت دفاع کے ترجمان پیٹرکک نے کل کہا کہ سعودی عرب نے آئی ایس کے خلاف مہم میں اپنے رول کو بڑھانے اور فضائی حملے تیز کرنے کی پیشکش کی ہے۔


      معاہدہ اوقیانوس (ناٹو) کے ہیڈ کوارٹر برسلز میں وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران امریکہ کے وزیر دفاع ایش کارٹر نے سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلطان سے ملاقات کی۔ مسٹر سلطان سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں۔ مسٹر کک نے کہا کہ مسٹر کارٹر نے میٹنگ میں شامل ہونے اور آئی ایس کے خلاف وسیع رول ادا کرنے کے لئے محمد بن سلطان کو مبارک باد دی ہے۔

      First published: