ہوم » نیوز » عالمی منظر

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے کہا، اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے

لندن ۔ اسلام کی صحیح شبیہ کو اجاگر کرنے کے لیے برطانیہ بھر کی 200 سے زائد مساجد سب کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 20, 2018 11:35 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے کہا، اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے
برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے: فوٹو، ۔ فائل فوٹو۔

لندن ۔ اسلام کی صحیح شبیہ کو اجاگر کرنے کے لیے برطانیہ بھر کی 200 سے زائد مساجد سب کے لیے کھول دی گئی ہیں۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے کہا ہےکہ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب، رنگ و نسل کے افراد کو مل کر برطانوی معاشرے میں مثبت کردار یقینی بنانا چاہیے۔


برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے بھی مسجد کا دورہ کیا۔ مسجد اوپن ڈے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کو مزید سمجھنے کا موقع ملا۔ جامع مسجد میڈن ہیڈ کے دورہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شرکت مثبت اقدام ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے اسلامی لٹریچر کا مطالعہ بھی کیا۔

First published: Feb 20, 2018 11:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading