ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسپین کے سرکاری اسکولوں میں اسلامیات کی کلاس متعارف کرانے کا اہتمام

میڈرڈ : ایک طرف جہاں پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے اور انہیں ہراساں کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا جا رہا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 19, 2016 06:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسپین کے سرکاری اسکولوں میں اسلامیات کی کلاس متعارف کرانے کا اہتمام
میڈرڈ : ایک طرف جہاں پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے اور انہیں ہراساں کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا جا رہا ہے ۔

میڈرڈ : ایک طرف جہاں پوری دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے اور انہیں ہراساں کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا جا رہا ہے ، حتی کہ دہشت گرد تنظیموں کو بھی مسلمانوں سے جوڑا جا رہا ہے ، لیکن دوسری طرف اسپین سے آنے والی خبر راحت بخش ہے اور پوری دنیا کے لئے ایک واضح اور مثبت پیغام بھی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپین میں پہلی مرتبہ سرکاری اسکولوں میں مسلم بچوں کے لیے اسلامیات کی کلاس متعارف کرانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یورپی ممالک میں یہ اپنی نوعیت کا اب تک کا پہلا اقدام ہے کہ کسی سرکاری اسکول میں اسلامی تعلیمات کی کلاس شرو ع کی جا رہی ہے۔ الحدث ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی حکومت نے سرکاری اسکولوں کے نصاب میں دینیات کی کلاس شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس پر جلد عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

میڈریڈ حکومت کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر اسلامیات کا نصاب پرائمری اور مڈل کی سطح کے اسکولوں میں پڑھایا جائے گا۔ اسکولوں میں اسلامی تعلیمات کی کلاس شروع کرنے کا مقصد ملک میں موجود مسلمان بچوں کو اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات سے روشناس کراتے ہوئے انہیں گمراہ کن اور انتہا پسندانہ نظریات کی طرف جانے سے روکنا ہے۔

اسپین کےسرکاری اسکولوں میں اسلامیات کی کلاسوں کے لیے تیار کردہ نصاب میں اسلامی عقائد، اسلام کے بنیادی اصول، تفسیر قرآن کریم، تاریخ اسلام اور احادیث نبوی شامل ہوں گی۔ اس مقصد کے لئے اسپین کی حکومت نے ملک میں تین سے 18 سال کے تین لاکھ مسلم طلباءو طالبات کے لیے اضافی بجٹ مختص کیاہے۔

واضح رہے کہ اسپین میں کافی عرصے سے وہاں پرسرگرم مسلم تنظیمیں اسکولوں میں اسلامی تعلیمات کا نصاب پڑھانے کا مطالبہ کرتی چلی آرہی ہیں۔ خاص طور پر ان اسکولوں میں جہاں مسلمان بچوں کی بڑی تعداد زیرتعلیم ہیں۔

First published: Apr 19, 2016 06:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading