ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسلامک اسٹیٹ نے بغدادی کی موت کی تصدیق کی ، اس شخص کو بنایا اپنا نیا سرغنہ

دنیا کی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے جمعرات کو ایک آڈیو جاری کرکے اپنے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی موت کی تصدیق کردی ہے ۔

  • Share this:
اسلامک اسٹیٹ نے  بغدادی کی موت کی تصدیق کی ، اس شخص کو بنایا اپنا نیا سرغنہ
ابو بکر البغدادی ۔ فوٹو : رائٹرس / نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

دنیا کی سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے جمعرات کو ایک آڈیو جاری کرکے اپنے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی موت کی تصدیق کردی ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ تنظیم نے اپنے نئے سرغنہ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے ۔ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو اسلامک اسٹیٹ کا نیا سرغنہ بنایا گیا ہے ۔ ابو حمزہ نامی ایک شخص کے ذریعہ پڑھے گئے آڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سرغنہ کی موت پر غمگین ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ بغدادی کے مارے جانے کے اعلان کے چار دنوں بعد اسلامک اسٹیٹ کا یہ بیان آیا ہے ۔ امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج کی ایک کارروائی کے دوران بغدادی شمال مغربی شام میں مارا گیا ۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وہائٹ ہاوس سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ امریکی فوج نے بڑے ہی شاندار طریقہ سے مشن کو پورا کیا ، میں نے پورا آپریشن دیکھا ، اس میں ہمارے ایک بھی جوان کو نقصان نہیں پہنچا ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ہم نے اس کو ( بغدادی کو ) ایک سرنگ میں گھیر لیا تھا ۔ خود کو محصور دیکھ کر اس نے خودکش جیکٹ میں دھماکہ کرکے خود کو اڑالیا ۔

ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بغدادی کے ذریعہ کئے گئے دھماکہ میں اس کے تین بچے بھی مارے گئے ، جس کو بھگانے کی کوشش میں وہ اپنے ساتھ لے گیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ بغدادی اب کسی بے گناہ مرد ، عورت یا بچہ کو نہیں مار پائے گا ۔ وہ کتے کی موت مرا ، ایک بزدل کی طرح مرا ، دنیا اب ایک زیادہ محفوظ جگہ ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ امریکی صدر نے اس مشن میں مدد کیلئے روس ، ترکی ، شام کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔
First published: Oct 31, 2019 09:33 PM IST