ہوم » نیوز » عالمی منظر

ترکی کی سرحد سے متصل پانچ گاؤں پر داعش کا قبضہ

اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں نے شمالی شام میں ترکی کی سرحد سے متصل علاقے میں واقع پانچ گاؤں سے شامی باغیوں کو کھدیڑ کر ان پر قبضہ کرلیا ہے۔

  • Share this:
ترکی کی سرحد سے متصل پانچ گاؤں پر داعش کا قبضہ
اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں نے شمالی شام میں ترکی کی سرحد سے متصل علاقے میں واقع پانچ گاؤں سے شامی باغیوں کو کھدیڑ کر ان پر قبضہ کرلیا ہے۔

بیروت : اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں نے شمالی شام میں ترکی کی سرحد سے متصل علاقے میں واقع پانچ گاؤں سے شامی باغیوں کو کھدیڑ کر ان پر قبضہ کرلیا ہے۔ یہ اطلاع حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے آج دی ہے۔ اس علاقے میں ترکی اور امریکہ داعش کے خلاف نئی مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

ترکی کے وزیر خارجہ میولٹ کاؤس اوغلو نے پیر کے روز رائٹر کو بتایا تھا کہ ناٹو کے دو اتحادی ملک ترکی اور امریکہ جلد ہی سرحدی علاقے سے اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کو کھدیڑنے کے لئے بڑی فضائی مہم شروع کریں گے۔

First published: Aug 27, 2015 06:06 PM IST