உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسلامک اسٹیٹ نے مشرقی افغانستان میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی

    علامتی تصویر: فوٹو یو این آئی۔

    علامتی تصویر: فوٹو یو این آئی۔

    آئی ایس نے اپنی خبر رساں ایجنسی عماق کے ذریعہ ایک بیان جاری کرکے افغانستان میں خودکش حملہ کی ذمہ داری قبول کی

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

       اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے مشرقی افغانستان میں ایک انتخابی ریلی کے دوران ہوئے خود کش بم دھماکہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ آئی ایس نے اپنی خبررساں ایجنسی عماق کے ذریعہ ایک بیان جاری کرکے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی۔

      افغانستان کے مشرقی نانگرہار صوبہ میں منگل کو ایک انتخابی تشہیر ریلی کے دوران ہوئے خودکش بم دھماکہ میں کم از کم 13لوگوں کی موت ہوگئی اورکئی دیگر زخمی ہوگئے۔ نانگرہار صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے ضلع کاما میں پارلیمانی امیدوار عبدالناصر محمدکی ایک انتخابی ریلی میں خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔

      اس علاقہ میں دہشت گرد تنظیم طالبان کے علاوہ آئی ایس کے افغانی گروہ کے لڑاکے بھی کافی سرگرم ہیں۔ خیال رہے کہ افعانستان میں آئندہ 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لئے انتخابی تشہیر زوروں پر ہے۔


      یہ بھی پڑھیں: افغانستان: انتخابی ریلی کے دوران خود کش بم دھماکہ، 13 افراد ہلاک اور30 سے زائد زخمی


      First published: