உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اسرائیل :فلمی اسٹائل میں جیل توڑ کر فرار ہوئے چھ فلسطینی قیدی ، غزہ کی سڑکوں پر منایا گیا جشن

    اسرائیل :فلمی اسٹائل میں جیل توڑ کر فرار ہوئے چھ فلسطینی قیدی ، غزہ میں سڑکوں پر منایا گیا جشن ۔ تصویر : AP

    اسرائیل :فلمی اسٹائل میں جیل توڑ کر فرار ہوئے چھ فلسطینی قیدی ، غزہ میں سڑکوں پر منایا گیا جشن ۔ تصویر : AP

    Israel Jail Break: فرار ہونے والے چار قیدی عمر قید کی سزا بھگت رہے تھے ۔ ان کو اسرائیلی شہریوں کو مارنے کے لیے حملے کرنے یا اس کا منصوبہ بنانے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور قیدی کو ایک خصوصی حکم کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ ایک دیگرقیدی کے مقدمہ کی سماعت ہونی باقی تھی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      یروشلم : اسرائیل کی ہائی سیکورٹی جیل سمجھی جانے والی گلبوا جیل سے فلمی انداز میں چھ فلسطینی قیدی فرار ہو گئے ہیں ۔ پیر کے روز پیش آئے اس واقعہ کے بعد اب جیل حکام الرٹ پر ہیں اور اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے شمالی اسرائیل میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ حکام نے بتایا ہے کہ فرار ہونے والے 6 قیدیوں میں ایک زکریا زبیدی بھی شامل ہیں ، جو اقصی بریگیڈ کے سابق کمانڈر ہیں ۔

      خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کی جیل سروس کے حکام نے کہا کہ مقامی لوگوں کی جانب سے تقریباً رات 3 بجے الارم بجائے گئے جنہوں نے ملک کے شمال میں واقع گلبوا جیل کے باہر مشکوک افراد کو دیکھا تھا۔ جیل عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پولیس، فوج اور اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے ان فرار قیدیوں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے ۔

      حکام نے بتایا ہے کہ فرار ہونے والے 6 قیدیوں میں ایک زکریا زبیدی بھی شامل ہیں ، جو اقصی بریگیڈ کے سابق کمانڈر ہیں ۔ تصویر : اے پی ۔
      حکام نے بتایا ہے کہ فرار ہونے والے 6 قیدیوں میں ایک زکریا زبیدی بھی شامل ہیں ، جو اقصی بریگیڈ کے سابق کمانڈر ہیں ۔ تصویر : اے پی ۔


      فرار ہونے والے چار قیدی عمر قید کی سزا بھگت رہے تھے ۔ ان کو اسرائیلی شہریوں کو مارنے کے لیے حملے کرنے یا اس کا منصوبہ بنانے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور قیدی کو ایک خصوصی حکم کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا جبکہ ایک دیگرقیدی کے مقدمہ کی سماعت ہونی باقی تھی ۔

      وہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ایک بیان میں قیدیوں کے فرار ہونے کو سنگین واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں فرار قیدیوں کی تلاش کے حوالے سے باقاعدہ اپ ڈیٹس مل رہی ہیں۔ اسرائیل کی جیل سروس کے مطابق گلبوا میں سیکیورٹی جرائم کے تحت حراست میں لیے گئے تمام 400 قیدیوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

      غزہ میں میٹھائیاں تقسیم کی گئیں

      ادھر غزہ میں ان قیدیوں کے فرار ہونے کا جشن منایا گیا ۔ سڑکوں سے گزر رہے لوگوں میں چاکلیٹ تقسیم کی گئی ۔ غزہ کے ایک گروپ اسلامک جہاد کے ایک افسر نے کہا کہ آج اسلامک جہاد کے ہیروز نے گلبوا جیل میں نئی جیت حاصل کی ہے ۔ اس جیت نے انہیں پکڑنے والے کی شبیہ خراب کردی ہے ۔

       
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: