உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Operation Breaking Down:اسرائیل کے حملے میں مارا گیا حماس کمانڈر تیسیر الجابری، پانچ سالہ بچی بھی مہلوکین میں شامل

    اسرائیل کے حملے میں غزہ میں تباہی۔ معصوم بچی کی بھی موت۔

    اسرائیل کے حملے میں غزہ میں تباہی۔ معصوم بچی کی بھی موت۔

    Israel Attack on Gaza:غزہ کی پٹی اسرائیل اور مصر کے درمیان ہے۔ اس وقت اس پر حماس کا قبضہ ہے۔ یہ اسرائیل مخالف گروہ ہے۔ ستمبر 2005 میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا تھا۔

    • Share this:
      Israel Attack on Gaza: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ جاری ہے۔ اسرائیل نے جمعے کو غزہ کی پٹی میں فضائی حملے کیے تھے۔ اس میں فلسطینی تنظیم حماس (اسرائیل اسے دہشت گرد تنظیم کہتا ہے) کا ایک سینیئر کمانڈر تیسیر الجباری مارا گیا۔ حماس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں غزہ کے 10 دیگر افراد ہلاک جب کہ 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

      اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے کے رہنما بہا ابو العطا کی گرفتاری اور ہلاکت کے جواب میں فلسطینی تنظیم اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے رہی تھی۔ العطا کو 2019 میں اسرائیلی فوج نے ہلاک کر دیا تھا۔ دھمکیوں کے بعد اسرائیل نے فضائی حملہ کیا۔

      اسرائیلی حملے میں پانچ سالہ معصوم کی بھی گئی جان
      غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے بعد فلسطینی تنظیم حماس نے بھی دو گھنٹے کے دوران غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی جانب 100 راکٹ فائر کیے۔ ان میں سے 9 غزہ کی پٹی کے اندر گرے۔ فلسطینی تنظیم حماس نے کہا کہ حملے میں 5 سالہ بچی سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہاں، اسرائیلی ڈیفنس فورس (IDF) کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں حماس کے کم از کم 15 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

      کیا ہے اسرائیل-فلسطین تنازعہ؟
      یہ تنازعہ مشرق وسطیٰ کے اس خطے میں کم از کم 100 سال سے جاری ہے۔ مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور گولان کی پہاڑیوں جیسے علاقوں پر تنازعات ہیں۔ ان علاقوں سمیت مشرقی یروشلم پر فلسطین کا دعویٰ ہے۔ ساتھ ہی اسرائیل یروشلم پر اپنا دعویٰ ترک کرنے کو تیار نہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      United Nations:یو این میں کمبوج نے کہا-تکنیک کا معیشت میں بڑا حصہ

      یہ بھی پڑھیں:
      India On IOC:دفعہ 370 پر اسلامی ممالک کی تنظیمOICکی ہندوستان نے کی بولتی بند

      غزہ کی پٹی اسرائیل اور مصر کے درمیان ہے۔ اس وقت اس پر حماس کا قبضہ ہے۔ یہ اسرائیل مخالف گروہ ہے۔ ستمبر 2005 میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی سے اپنی افواج کو واپس بلا لیا تھا۔ 2007 میں اسرائیل نے اس علاقے پر کئی پابندیاں عائد کی تھیں۔ فلسطین مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: