ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیل نے اپنے شہریوں کو مصر کے سینائی صوبہ کوچھوڑنے کا مشورہ دیا

یروشلم۔ اسرائیل نے مصر میں تشدد کے امکانات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو جزیرہ نما سینا کو جلد از جلد چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 25, 2017 07:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسرائیل نے اپنے شہریوں کو مصر کے سینائی صوبہ کوچھوڑنے کا مشورہ دیا
فائل فوٹو

یروشلم۔  اسرائیل نے مصر میں تشدد کے امکانات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو جزیرہ نما سینا کو جلد از جلد چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسرائیل کی انسداد دہشت گردی سے متعلق ڈائریکٹوریٹ نے مصر کے سینائی صوبے میں چھٹیاں منانے پہنچے اپنے شہریوں سے کہا کہ یہاں پر حملے ہو سکتے ہیں۔ یہ سب سے سنگین انتباہ مانا جا رہا ہے۔ انہوں نے اسے’انتہائی زیادہ اور پختہ‘ خطرہ قرار دیا ہے۔


ڈائریکٹوریٹ نے جاری بیان میں بتایا، "ڈائریکٹوریٹ نے اطلس علاقے میں واقع سیاحتی مقامات پر حملوں کے امکان پرفوری خبردار کیا ہے۔" ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ 25 جنوری 2011 کو مصر میں آئے انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر گزشتہ برس کئی حملے ہوئے تھے

جس کے پیش نظر یہاں زیادہ خطرہ ہے۔ اسرائیل اور مصر کے درمیان1978 میں امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے اور جزیرہ نما کا مشرقی ساحل ایک مقبول بین الاقوامی

سیاحتی مقام ہے۔


First published: Jan 25, 2017 07:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading