Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    فلسطینی تنظیم حماس اوراسرائیل میں جنگ بندی پراتفاق

    فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ خطےمیں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے مصر اور عالمی کوششیں کامیاب ہوئیں ۔

    • UNI
    • Last Updated: Jul 15, 2018 02:30 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    فلسطینی تنظیم حماس اوراسرائیل میں جنگ بندی پراتفاق
    فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ خطےمیں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے مصر اور عالمی کوششیں کامیاب ہوئیں ۔

    غزہ: فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار نے کہا کہ خطےمیں کشیدگی کے خاتمہ کیلئے مصر اور عالمی کوششیں کامیاب ہوئیں ۔


    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے جنگ بندی پراتفاق کی خبرپرردعمل دینے سے انکار کردیا۔ اس سے پہلے ہفتے کو غزہ پٹی پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے دو فلسطینی نو جوان جاں بحق اور25 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔


    عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی میں حماس ودیگر مسلح مزاحمتی تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جو 2014 کے بعد اسرائیل کا سب سے بڑا حملہ تھا۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقوں پر کم از کم 17 راکٹ داغے گئے۔


    حالانکہ سرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں بھی درجنوں راکٹ پھینکے گئے جن سے 3 اسرائیلی زخمی ہوئے۔ بہرحال اب فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی پر اتفاق ہونے سے عوام کو راحت ملے گی اور انہیں اپنی جانیں نہیں گنوانی پڑیں گی۔ حالانکہ یہ بھی دیکھنے کی بات ہوگی کہ  حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کب تک جاری رہتاہے۔
    First published: Jul 15, 2018 02:30 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading