ہوم » نیوز » عالمی منظر

شام کے پناہ گزینوں کو روکنے کے لئے اسرائیل سرحد پر لگائے گا خار دار تار

دبئی : اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن ياهو نے شام کے پناہ گزینوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے اردن سے متصل سرحد پر خار دار تار لگانے کا حکم دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 07, 2015 12:25 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شام کے پناہ گزینوں کو روکنے کے لئے اسرائیل سرحد پر لگائے گا خار دار تار
دبئی : اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن ياهو نے شام کے پناہ گزینوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے اردن سے متصل سرحد پر خار دار تار لگانے کا حکم دیا ہے۔

دبئی : اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن ياهو نے شام کے پناہ گزینوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے اردن سے متصل سرحد پر خار دار تار لگانے کا حکم دیا ہے۔


مسٹر نیتن ياهو نے کہا، ’’میں اسرائیل کو غیر قانونی تارکین وطن اور دہشت گردوں کی وجہ سے تباہ نہیں ہونے دوں گا۔ اسرائیل شام اور افریقہ کے تارکین وطن سے لاتعلق نہیں ہے لیکن اسرائیل بہت چھوٹا ملک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں اپنی سرحدوں کو محفوظ کرنا ضروری ہے‘‘۔


مسٹر نیتن ياهو نے یہ اعلان اس وقت کیا ہے جب ایک دن پہلے ہی حزب اختلاف کے رہنما اسحاق ہرجوگ نے ​​پناہ گزینوں کو جگہ دینے کی اپیل کی تھی۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی اسرائیل سے درخواست کی تھی کہ وہ شام کے پناہ گزین کیمپوں میں رہ رہنےوالے فلسطینی شہریوں کو واپس لوٹنے کی منظوری دے کیونکہ فلسطین کی بیرونی سرحدوں پر اسرائیل کا کنٹرول ہے۔


قابل ذکر ہے کہ مصر سے متصل سرحد پر اسرائیل نے پہلے ہی 240 کلومیٹر خاردار تار لگایا ہوا ہے۔ یہ 30 کلومیٹر باڑ اس سے منسلک ہوگا۔ شام سے لگی سرحد پر بھی اسرائیل نے پہلے ہی خاردار تار لگایا ہوا ہے۔

First published: Sep 07, 2015 12:25 PM IST