اسرائیل کے عام انتخابات میں سیاسی پارٹی ’لیکوڈ‘ نے جیت حاصل کرلی ہے۔ اسی کے ساتھ بنیامن نیتن یاہو ایک بار پھر سے اسرائیل کا اقتدار سنبھالنے جارہے ہیں۔ نیتن یاہو نے موجودہ پی ایم یار لاپیڈ کی پارٹی کو الیکشن میں ہرا دیا ہے۔ لاپیڈ نے اپنی ہار قبول کرلی ہے اور اس جیت کے لیے نیتن یاہو کو مبارکباد دی ہے۔
عام انتخابات میں 120 رکنی اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کی پارٹی نے جیت حاصل کی ہے۔ قریب نوے فیصدی ووٹوں کی گنتی کے بعد نیتن یاہو کا وزیراعظم بننا قریب قریب طئے ہوگیا تھا، رات کو ان کی جیت پر پکی مہر بھی لگ گئی۔ صبح 88.6 فیصدی ووٹوں کی گنتی کے بعد لیکوڈ پارٹی کو 32، یش اتید کو 24، آر زیڈ پی کو 14، نیشنل یونیٹی پارٹی کو 12، شاس کو 11 سیٹیں ملی تھیں۔ ووٹوں کی گنتی سے پہلے ایگزٹ پول میں بھی اندازہ لگایا گیا تھا کہ نیتن یاہو کی پارٹی لیکوڈ کے اتحاد کو قریب 65 سیٹیں مل سکتی ہیں۔
وزیراعظم مودی نے دی مبارکباد وزیراعظم نریندر مودی نے بنیامن نیتن یاہو کو اسرائیل کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل کی سیاسی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کی امید ظاہر کی۔
نیتن یاہو نے کہا-شکریہ میرے دوست اسرائیل کے وزیراعظم بننے جارہے بنیامن نیتن یاہو نے بھی وزیراعظم نریندر مودی کی مبارکبادی والے ٹوئٹ کا جواب ٹوئٹ سے ہی دیا ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، شکریہ میرے دوست، وزیراعظم نریندر مودی، میں اسرائیل اور ہندوستان کے درمیان مسلسل کامیابی شراکت داری کی امید کرتا ہوں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔