ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیل میں راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیلی فوج کی جوابی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس نے یہ کارروائی آج غزہ پٹی سے داغے گئے ایک راکٹ کے اسرائیلی سرزمین پر گرنے کے بعد کی گئی۔

  • Agencies
  • Last Updated: Oct 17, 2018 01:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسرائیل میں راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیلی فوج کی جوابی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید
جنوبی غزہ پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملہ کے بعد اٹھتا ہوا دھواں: فوٹو۔ رائٹرز۔

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے آج غزہ پٹی کے مختلف مقامات کو نشانہ بنا کر ان پر بمباری کی جس میں ایک فلسطینی شہید اور دیگر تین زخمی ہو گئے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، 25 سالہ ناجی احمد آج صبح غزہ میں ہوئی اسرائیلی بمباری میں مارے گئے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس نے یہ کارروائی آج غزہ پٹی سے داغے گئے ایک راکٹ کے اسرائیلی  سرزمین پر گرنے کے بعد کی۔


اسرائیلی فوج نے ٹوئٹر پر بتایا کہ بدھ کی صبح غزہ پٹی سے اسرائیل کی جانب داغے گئے راکٹ کے سبب جنوبی شہر بئر السبع میں "نقصان" پہنچا۔ یہ شہر غزہ سے 40 کلو میٹر دور ہے۔ فوج نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کا دفاع کریں گے۔


الجزیرہ ڈاٹ کام کے مطابق، اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ سے ایک دوسرا راکٹ تل ابیب کے کنارے سمندر کی سمت داغا گیا۔ تاہم، اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔


First published: Oct 17, 2018 01:17 PM IST