یروشلم میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 20 فلسطینی زخمی
مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں نے یروشلم کے علاقے الشیخ جراح میں فلسطینیوں پر حملہ کیا اور ایک ہمسایہ عرب کالونی میں واقع ایک گھر میں آگ لگا دی۔ اس واقعہ میں کم از کم 20 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں نے یروشلم کے علاقے الشیخ جراح میں فلسطینیوں پر حملہ کیا اور ایک ہمسایہ عرب کالونی میں واقع ایک گھر میں آگ لگا دی۔ اس واقعہ میں کم از کم 20 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ۔
غزہ : یروشلم میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 20 فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ ہلال احمر نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں نے یروشلم کے علاقے الشیخ جراح میں فلسطینیوں پر حملہ کیا اور ایک ہمسایہ عرب کالونی میں واقع ایک گھر میں آگ لگا دی۔ اس واقعہ میں کم از کم 20 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ۔
تنظیم نے ایک بیان میں کہا ‘‘یروشلم کے الشیخ جراح علاقے میں اسرائیلی فوج اور رہائشیوں کے درمیان جھڑپوں میں بیس فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔’’ خیال رہے یروشلم کے ایک محلے سے کئی فلسطینی خاندانوں کو ہٹانے کے اسرائیلی عدالت کے فیصلے پر مئی کے شروع سے ہی شہر میں تناؤ بڑھ گیا ہے ۔ اسرائیل اور فلسطین کی غزہ پٹی کے مابین 11 روزہ مسلح حملے سے عوام میں بدامنی پھیل گئی اور اس حملے کے نتیجے میں دونوں اطراف میں خوب جانی و مالی نقصانات بھی ہوئے ۔
اسرائیل میں حکومت کی تبدیلی کے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ایک مرتبہ پھر حالات کشیدہ ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ حالیہ دنوں کے دوران جہاں ایک طرف غزہ پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ وہیں مسجد اقصی میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ۔یاد رہے دو روز قبل نئے اسرائیلی وزیراعظم کے اقتدار سنبھالتے ہی اسرائیلی فورسز نے غزہ پر بمباری شروع کردی تھی، سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی طیاروں نے رات گئے غزہ اور خان یونس پربم برسائے، اسرائیلی بم باری سے متعدد عمارتیں ملبیکا ڈھیر بن گئیں
خیال رہے گزشتہ ماہ حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی گیار روزہ لڑائی کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔مئی کے مہینے میں ہونے والی جنگ میں درجنوں کم سن بچوں اور خواتین سمیت تقریباً ڈھائی سو فلسطینی جاں بحق ہوگئے تھے ۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔