உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صہیونی فوج کی فائرنگ میں غزہ پٹی میں مزید دو فلسطینی شہید، دیگر 10 زخمی

    غزہ کے علاوہ مغربی کنارے کے تمام سات بڑے شہروں اور مشرقی بیت المقدس میں بھی اسرائیل اور امریکا مخالف مظاہروں میں کم از کم پانچ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔تصویر: انٹرنیٹ۔

    غزہ کے علاوہ مغربی کنارے کے تمام سات بڑے شہروں اور مشرقی بیت المقدس میں بھی اسرائیل اور امریکا مخالف مظاہروں میں کم از کم پانچ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔تصویر: انٹرنیٹ۔

    صہیونی فوج نے غزہ پٹی کے علاقہ میں احتجاج کر رہے فسلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس میں مزید دو فلسطینی نوجوان شہید جبکہ دیگر 10 زخمی ہو گئے۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:

      یروشلم۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے خلاف جمعہ کو مظاہرہ کر رہے فلسطینیوں اور قابض صہیونی فوج کے درمیان تصادم ہوا۔ صہیونی فوج نے غزہ پٹی کے علاقہ میں احتجاج کر رہے فسلسطینیوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس میں مزید دو فلسطینی نوجوان شہید جبکہ دیگر 10 زخمی ہو گئے۔


      غیرملکی خبررساں ادارے نے فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی سرحد کے قریب قابض صیہونی فوج نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے دو نوجوان شہید  جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔غزہ کے علاوہ  مغربی کنارے کے تمام سات بڑے شہروں اور مشرقی بیت المقدس میں بھی اسرائیل اور امریکا مخالف مظاہروں میں کم از کم پانچ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی سیکورٹی حکام نے دو فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے۔


       
      First published: