ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیلی میڈیا کا دعوی ، امریکی صدر کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ ، کچھ ایسا ہے ٹرمپ کا فارمولہ

امریکی صدر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ کیے ہوئے ہیں، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نئے منصوبےکےتحت مقبوضہ بیت المقدس تقسیم نہیں ہو گا،

  • Share this:
اسرائیلی میڈیا کا دعوی ، امریکی صدر کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ ، کچھ ایسا ہے ٹرمپ کا فارمولہ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

واشنگٹن : امریکی صدر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ کیے ہوئے ہیں، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ نئے منصوبےکےتحت مقبوضہ بیت المقدس تقسیم نہیں ہو گا، مغربی کنارےسے یہودی بستیاں خالی نہیں کرائی جائیں گی، نہ ہی عربوں کو نکالا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کےتحت علاقوں کا تبادلہ کیا جائےگا۔ ذرائع نے کہا کہ فلسطینیوں کو آمادہ کرنےکے لیے عرب ممالک سے لاکھوں ڈالر امداد دلوائی جائے گی۔ اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے نئے منصوبے کے تحت سعودی عرب اہم کردار کرے گا۔

First published: Nov 19, 2017 10:34 AM IST