اسرائیل ترقی یافتہ ممالک میں دوسرا غریب ترین ملک! 4 میں سے 1 خاندان غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور!
تصویر ٹوئنٹر: @NTarnopolsky
تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (OECD) کے ترقی یافتہ ممالک کے غربت کے چارٹ میں کوسٹاریکا کے بعد اسرائیل دوسرے نمبر پر ہے۔ تقریباً 10.6 فیصد اسرائیلی گھرانے 2021 میں علاج معالجے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے اور تقریباً 7 فیصد ادویات تک خریدنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔
نیشنل انشورنس انسٹی ٹیوٹ (NII) کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں اسرائیل کی غربت کی شرح بڑھ کر 20 فیصد ہو گئی ہے، جو وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا کے بعد ترقی یافتہ ممالک میں دوسرا غریب ترین ملک بنا ہے۔ اسرائیلی شہریوں نے 2020 سے مہنگائی اور معاشی بدحالی کا نچوڑ اپنی زندگیوں میں محسوس کیا ہے، جب کووڈ۔19 کی وجہ سے ملک میں طویل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔
اسرائیل کی قومی سماجی تحفظ ایجنسی این آئی آئی کے مطابق 2021 میں چار میں سے ایک اسرائیلی خاندان نے ماہانہ اخراجات پورے کرنے کے لیے جدوجہد کی، جو کل آبادی کا تقریباً 26 فیصد ہے۔ تنظیم برائے اقتصادی تعاون و ترقی (OECD) کے ترقی یافتہ ممالک کے غربت کے چارٹ میں کوسٹاریکا کے بعد اسرائیل دوسرے نمبر پر ہے۔ تقریباً 10.6 فیصد اسرائیلی گھرانے 2021 میں علاج معالجے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے اور تقریباً 7 فیصد ادویات تک خریدنے کی سکت نہیں رکھتے تھے۔ سال 2021 میں ہر پانچ میں سے ایک اسرائیلی غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہا تھا، جو ایک فرد کے طور پر ماہانہ 2,849 شیکلز (830 ڈالر) سے کم یا دو سے چار بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے جوڑے کے طور پر 9,117 شیکلز (2560 ڈالر) سے کم کما رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:
این آئی آئی کے مطابق 2021 میں 20 لاکھ اسرائیلی غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہے تھے، جن میں 853,000 بچے اور 213,000 بوڑھے شامل تھے۔ بدھ کے روز اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے زندگی کے اخراجات کو کم کرنے اور مہنگائی کے پہیے میں لاٹھی ڈالنے کے لیے پانی، ایندھن اور بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا عزم کیا۔
این آئی آئی کے ڈائریکٹر جنرل یارونا شالوم نے کہا کہ اسرائیل برسوں سے غربت اور عدم مساوات کا شکار ہے۔ معاشرے میں موجود تفاوتوں سے نمٹنے کے لیے ایک طرف الاؤنسز میں اضافے کی ضرورت ہے اور دوسری طرف ان خاندانوں اور افراد کو مدد فراہم کرنا ضروری ہے، جو لیبر مارکیٹ میں کام کرتے ہیں لیکن جن کی تنخواہ کم ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔