اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اسرائیل میں وزیر اعظم نتین یاہوکو بدعنوانی اسکنڈل سے بچانے کیلئے بل منظور، پولیس اختیارات محدود

    اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو: فائل فوٹو، رائٹرز۔

    اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو: فائل فوٹو، رائٹرز۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپشن مقدمات کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم کو چارجز سے بچانے کے لیے اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود صرف 5ووٹ کی برتری سے بل منظور کیا گیا

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      تل ابيب : اسرائیلی پارلیمنٹ میں وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات میں تحفظ فراہم کرنے کا بل منظور کرلیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپشن مقدمات کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم کو چارجز سے بچانے کے لیے اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود صرف 5ووٹ کی برتری سے بل منظور کیا گیا، بل وزیراعظم کی پارٹی کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا جس کے حق میں 59اور مخالفت میں 54ووٹ ڈالے گئے۔
      بنیادی طور پر اس بل میں پولیس کے اختیارات کو محدود کیا گیا ہے جب کہ تجزیہ نگاروں اور ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومتی بل کا مقصد صرف اور صرف وزیراعظم کو کرپشن اسکنڈل میں تحفظ فراہم کرنے کا ہے۔
      نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یہ قانون بے گناہ لوگوں کو تحفظ دے گا ، خصوصاً ان افراد کو جو روزانہ پولیس کی تفتیش کی اذیت کا سامنا کرتے ہیں تاہم ناقدین کا ماننا ہے کہ یہ قانون دراصل پولیس کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف جاری تفتیش کے اختیارات کو کم کرنا ہےجبکہ حزب اختلاف نے بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
      واضح رہے کہ نیتن یاہو کو اس وقت دو کرپشن اسکنڈلز کا سامنا ہے جس میں پولیس نے ان سے تفتیش بھی کی ہےجبکہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی مقدمات قرار دیا ہے۔
      First published: