ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیلی وزیر اعظم کی صلاح کار کو بھی ہوا کورونا وئرس ، 25 مارچ کونتن یاہو سے ہوئی تھی ملاقات

نتن یاہو کے دفتر کے ذرائع کے مطابق رویکا پلچو کے رابطے میں آنے والے تمام افراد کو اب 14 دنوں کے لیے خود کو الگ تھلگ رکھنا ہوگا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 30, 2020 10:42 PM IST
  • Share this:
اسرائیلی وزیر اعظم کی صلاح کار کو بھی ہوا کورونا وئرس ، 25 مارچ کونتن یاہو سے ہوئی تھی ملاقات
اسرائیلی وزیر اعظم کی صلاح کار کو بھی ہوا کورونا وئرس ، 25 مارچ کونتن یاہو سے ہوئی تھی ملاقات

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی صلاح کار رویکا پلچو کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر پائی گئی ہیں ۔ اسرائیل کی مقامی میڈیا ’چینل 12‘ کے مطابق انہوں نے تین روز قبل مسٹر نتن یاہو سے ملاقات کی تھی ۔ پیر کو ٹائمس آف اسرائیل میں شائع رپورٹ کے مطابق رویکا پلچو کورونا وائرس چیک اپ میں پازیٹیو پائی گئی ہیں ۔ کچھ دنوں پہلے ہی ان کے شوہر کو کوونا وائرس کے سبب اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا ۔


نتن یاہو کے دفتر کے ذرائع کے مطابق رویکا پلچو کے رابطے میں آنے والے تمام افراد کو اب 14 دنوں کے لیے خود کو الگ تھلگ رکھنا ہوگا ۔ رویکا پلچو نے جمعرات کو وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی ۔ اسرائیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اتوار کو کورونا وائرس کے 382 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد کل متاثرین کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ اس وبا کے سبب اب تک ملک میں 15 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے پرنس چارلس اور وزیر اعظم بورس جانسن سمیت دنیا کے کئی بڑے اشخاص بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔


نتن یاہوجائیں سیلف آئسولیشن میں


مشیر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی علامات پائی جانے کے تناظر میں  نتن یاہو ’خود آئسولیشن‘ میں جائیں گے ۔ وزیر اعظم کے دفتر نے پیر کو یہ اطلاع دی ۔ اگرچہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا نتن یاہو گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اپنی مشیر ریویكا کے رابطے میں آئے تھے۔ دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی شبہے کو درکنار رکھتے ہوئے نتن یاہو اور ان کے صلاح کاروں کی ٹیم کورونا وبا کی تحقیقات سامنے آنے تک كوارنٹائن میں رہے گی ۔
First published: Mar 30, 2020 10:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading