ہوم » نیوز » عالمی منظر

فلسطین کے وزیر خارجہ کا وی آئی پی کارڈ ضبط ، اب بیرون ممالک سفر کیلئے اسرائیل سے لینی ہوگی اجازت

Israel vs Palestine: وی آئی پی کارڈ ضبط ہونے کی وجہ سے فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کے لئے مغربی کناہ میں اسرائیلی فوج کی سرحدی چوکیوں سے گزرنا مشکل ہوجائے گا ۔

  • Share this:
فلسطین کے وزیر خارجہ کا وی آئی پی کارڈ ضبط ، اب بیرون ممالک سفر کیلئے اسرائیل سے لینی ہوگی اجازت
ریاض المالکی ۔ فائل فوٹو ۔ اے اپف پی ۔

اسرائیل نے ہیگ میں انٹرنیشنل کریمنل کورٹ ( آئی سی سی ) کا سفر کرکے مغربی کنارہ لوٹے فلسطین کے وزیر خارجہ کے وی آئی پی اجازت نامہ پر روک لگا دی ہے ۔ اسرائیل اور فلسطین کے افسران نے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ اسرائیل کے اس قدم کو آئی سی سی میں اس کے خلاف چل رہے مجرمانہ معاملات میں فلسطین کیلئے حمایت حاصل کئے جانے کو لے کر بدلے کی کارروائی کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔


فلسطین کے افسران نے کہا کہ وزیر خارجہ ریاض المالکی کو اسرائیل کی کنٹرول والی سرحد کے راستے اردن سے مغربی کنارہ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ افسران نے کہا کہ المالکی کا وی آئی پی کارڈ ضبط کرلیا گیا ہے ۔


وی آئی پی کارڈ ضبط ہونے کی وجہ سے فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی کے لئے مغربی کناہ میں اسرائیلی فوج کی سرحدی چوکیوں سے گزرنا مشکل ہوجائے گا اور بیرون ممالک کا سفر کرنے سے پہلے اسرائیل سے منظوری لینی ہوگی ۔ اسرائیلی افسران نے بھی اس کی تصدیق کی ہے ۔


آئی سی سی کی چیف پراسکیوٹر فتو بن سودہ نے اس مہینے کی شروعات میں کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے ذریعہ مغربی کنارہ میں کئے گئے ممکنہ جنگی جرائم اور غزہ پٹی کی ناکہ بندی کئے جانے کے معاملہ کی جانچ شروع کرنے جارہی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 22, 2021 01:30 PM IST