ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیلی فوج نے دو الگ الگ واقعات میں تین فلسطینیوں کو ہلاک کردیا

یروشلم۔ اسرائیلی فوجیوں نے دو الگ الگ واقعات میں غزہ پٹی کی سرحد کے قریب تین فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 30, 2018 10:41 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسرائیلی فوج نے دو الگ الگ واقعات میں تین فلسطینیوں کو ہلاک کردیا
فائل فوٹو: فوٹو کریڈٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ۔

یروشلم۔ اسرائیلی فوجیوں نے دو الگ الگ واقعات میں غزہ پٹی کی سرحد کے قریب تین فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اسرائیلی فوج نے کل جاری بیان میں کہا ہے کہ پہلے واقعہ میں دو شخص جنوبی غزہ کی پٹی سے اسرائیل میں دراندازی کی كوشش کر رہے تھے۔ فوجیوں کی جانب سے چلائی گئی گولیوں سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور زخمی دوسرے شخص کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لے لیا۔


دوسرے واقعہ میں دو افراد سرحد پر لگی جالیوں کو پار کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے اسرائیلی فوجیوں پر دھماکہ خیز مادہ پھینکے جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے ان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے احتجاج و مظاہرہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک گزشتہ ایک ماہ میں 42 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے اور فائرنگ میں تقریباً 2000 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ اسرائیل کو کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا ہے۔


First published: Apr 30, 2018 10:41 AM IST