உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Israel Air Strike on Gaza:اسرائیل نے غزہ پر کیے کئی فضائی حملے، حماس کے کمانڈر سمیت کم سے کم 10 کی ہوئی موت

    اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے میں کم از کم 10 ہلاک۔ (Photo by MAHMUD HAMS / AFP)

    اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے میں کم از کم 10 ہلاک۔ (Photo by MAHMUD HAMS / AFP)

    Israel Air Strike on Gaza: اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے جمعہ کو غزہ کے قریب بستیوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ حکام ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے خطے سے خطرہ دور ہو جائے گا۔

    • Share this:
      Israel Air Strike on Gaza: اسرائیل نے جمعہ کے روز غزہ پر سلسلہ وار فضائی حملے کیے جس میں حماس کے ایک سینیئر کمانڈر سمیت کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی حکام نے دی۔ اسرائیل نے کہا کہ اس نے اس ہفتے کے اوائل میں ایک سینئر فلسطینی مزاحمت کار کی گرفتاری کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان جمعہ کو غزہ پر حملہ کیا۔

      اسرائیل نے بھی ملک میں 'خصوصی صورتحال' کا اعلان کیا ہے جہاں سرحد کے 80 کلومیٹر کے اندر تمام اسکولوں کو بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں کی دیگر سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔ اسرائیل نے اس ہفتے کے شروع میں غزہ کے اطراف کی سڑکیں بند کر دی تھیں اور سرحد پر اضافی فوج بھیج دی تھی۔ اسرائیل نے یہ اقدام پیر (یکم اگست) کو مقبوضہ مغربی کنارے میں حماس کے ایک سینئر رکن کی گرفتاری کے بعد حملے کی توقع میں کیا۔

      پچھلے 15 سالوں سے جاری ہے مزاحمت
      اسرائیل اور فلسطین کی حماس کے درمیان 15 سالوں میں چار جنگیں اور کئی معمولی جھڑپیں ہو چکی ہیں۔ حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ شدید لڑائی مئی 2021 میں ہوئی تھی اور اس سال کے شروع میں بھی اس کے خدشات بڑھ گئے تھے۔

      'ہم لڑائی شروع کر رہے ہیں'
      حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا، "غزہ کے خلاف اشتعال انگیزی شروع کرنے والے اسرائیلی دشمنوں نے ایک نیا جرم کیا ہے، جس کی انہیں قیمت چکانی پڑے گی۔" حماس کے رہنما زائل ال نخلہ نے المیادین ٹی وی کو ایران (Iran) سے بات کرتے ہوئے کہا، "ہم لڑائی شروع کر رہے ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کو اس جارحیت کے خلاف متحد ہونا چاہیے،"

      یہ بھی پڑھیں:

      United Nations:یو این میں کمبوج نے کہا-تکنیک کا معیشت میں بڑا حصہ

      یہ بھی پڑھیں:

      Trending: کیا چین کی فوجی مشقیں تائیوان کو کرے گی تباہ؟ کیایہ کسی بڑی جنگ کا خطرہ ہے؟

      اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے میں جھجک محسوس نہیں کریں گے
      اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے جمعہ کو غزہ کے قریب بستیوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ حکام ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے خطے سے خطرہ دور ہو جائے گا۔ ہم اسرائیل کے جنوب میں معمول کی زندگی بحال کرنے کے لیے اندرونی لچک اور ظاہری طاقت کے ساتھ کام کریں گے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: