اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں حماس کے ٹھکانوں کوبنایا نشانہ، 26 فلسطینی زخمی
فلسطینی نیوزسروس وفا کےمطابق اسرائیلی فوجیوں نے یوسف علیہ السلام کےمقبرے کے نزدیک یہودی بستیوں کی مخالفت کررہےفلسطینیوں پرآنسوگیس کے گولے داغے۔
- UNI
- Last Updated: Nov 27, 2019 09:07 PM IST

اسرائیل نے حماس کےٹھکانوں پرحملے کئے، جس میں 26 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ/ تل ابیب: شمالی ویسٹ بینک کے باہری علاقے میں واقع نابلوس شہرمیں بدھ کو علی الصبح اسرائیلی سلامتی فورسوں کے ساتھ ہوئے جھڑپوں میں 26 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ فلسطینی ریڈ کریسنٹ کے ترجمان عرب الفقہا نےبتایا کہ ’’نابلوس میں اسرائیلی سلامتی فورسوں کےساتھ ہوئے جھڑپوں میں ربر کی گولیاں لگنے سے 15 جبکہ آنسو گیس کی زد میں آنے سے 11 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں‘‘۔
فلسطینی نیوز سروس وفا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے یوسف علیہ السلام کے مقبرے کے نزدک یہودی بستیوں کی مخالفت کررہےفلسطینیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے۔ یوسف علیہ السلام کا مقبرہ مغربی کنارے میں یہودیوں کی ایک جگہ ہے جس میں جانےکےلئے فوج کی اعلی کمان کی اجازت لینےکی ضرورت پڑتی ہے۔ یہ مقبرہ لمبے عرصے سے فلسطینیوں اوراسرائیلیوں کے درمیان تشدد کا مرکزرہا ہے۔