جینن کے شمالی ویسٹ بینک شہر میں جمعرات کو اسرائیلی فوج اور مسلح افراد کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔ اس دوران کارروائی میں سات مسلح افراد سمیت دو عام شہریوں کی موت ہوگئی۔ فلسطینی ہیلتھ عہدیداروں نے کہا کہ مارے گئے نو لوگوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں۔ وہیں، ان جھڑپوں میں کسی بھی اسرائیلی فوجی کو چوٹ نہیں آئی ہے۔
اسرائیلی فورس نے کہا کہ اس نے اسلامک جہاد مسلح گروپ کے ارکان کو حراست میں لینے کے لیے جینن میں اسپیشل فورس بھیجی، جن پر کئی بڑے دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے اور اس کی منصوبہ بندی کرنے کا شک تھا۔ اس کو لے کر چھاپہ مارا گیا تھا لیکن اس درمیان فوجیوں اور مسلح افراد کے درمیان زبردست جھڑپ شروع ہوگئی۔ مقامی رہائشیوں نے کہا کہ دو دیگر مہلوک ایک مرد اور ایک خاتون تھیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، اس سال اسرائیلی فوج کی جانب سے مارے گئے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ ان سب میں انتہا پسند، اسرائیلی لوگوں پر حملہ کرنے والے اور دیگر باغی شامل ہیں۔ وہیں ایک دن میں مرنے والوں کی تعداد کو دیکھا جائے تو جمعرات کو ویسٹ بینک میں فلسطینیوں کے لیے ایک سال میں سب سے مہلک دن تھا۔
اسرائیلی سیکورٹی فورس نے کہا کہ وہ جینن میں جمعرات کو اسلامک جہاد دہشت گرد تنظیم سےوابستہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے چھاپے مار رہے تھے۔ اسی دوران ایک فوجی نے دہشت گردوں کو مار گرایا۔ بتادیں کہ ویسٹ بینک میں ایک فلیش پوائنٹ شہر دہشت گردوں کا گڑھ بن گیا ہے۔
تین گھنٹوں تک چلی جھڑپ کے دوران، کیمپ کی تنگ گلیوں میں گولیوں کی آواز سنائی دی، ساتھ ہی انتہا پسندوں نے بچنے کے لیے فوج پر بم بھی برسائے۔ ساتھ ہی نوجوانوں نے اسرائیلی فورس کی گاڑیوں پر پتھراو کیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔