உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Al-Aqsa Mosque: اسرائیلی فوج کا مسجد الاقصی پر دھاوا، مچی بھگڈر، 150 سے زائد فلسطینی زخمی

    Youtube Video

    دمشق گیٹ سے رپورٹ کرتے ہوئے الجزیرہ کے نجوان السمری نے کہا کہ اسرائیلی پولیس فورسز نے بغیر کسی بہانے مسجد اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بول دیا اور صبح کی نماز کے بعد قبلی ہال کے قریب نمازیوں پر حملہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اضافہ اس وقت ہوا جب انتہائی دائیں بازو کے یہودی گروپوں نے یہودیوں کے پاس اوور کی چھٹیوں کے دوران مسجد اقصیٰ کے احاطے پر چھاپے مارے۔

    • Share this:

      اسرائیلی پولیس (Israeli police) نے مقبوضہ مشرقی یروشلم (occupied East Jerusalem) میں مسجد اقصیٰ (Al-Aqsa Mosque) کے احاطے پر چھاپہ مارا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس کے تشدد کے نتیجے میں کم از کم 152 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ مسجد اقصیٰ کے اسلامی اوقاف نے کہا کہ اسرائیلی پولیس جمعہ کے روز طلوع فجر سے پہلے ہی طاقتور انداز میں داخل ہوئی، جب ہزاروں نمازی فجر کی نماز کے لیے مسجد میں جمع تھے۔


      آن لائن گردش کرنے والی ویڈیوز میں فلسطینیوں کو پتھر پھینکتے اور پولیس کو آنسو گیس اور سٹن گرنیڈ چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دوسروں نے نمازیوں کو آنسو گیس کے بادلوں کے درمیان مسجد کے اندر رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے دکھایا۔ فلسطینی ہلال احمر ایمرجنسی سروس نے کہا کہ اس نے زیادہ تر زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔ اوقاف نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر موجود ایک محافظ کو ربڑ کی گولی سے آنکھ میں گولی لگی۔

      فلسطینی ہلال احمر نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز نے ایمبولینسوں اور طبی عملے کی مسجد پہنچنے میں رکاوٹیں کھڑی کیں کیونکہ فلسطینی میڈیا کے مطابق درجنوں زخمی نمازی احاطے کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی پولیس فورسز نے کہا کہ انہوں نے تازہ ترین کشیدگی کے دوران کم از کم 300 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

      اسرائیلی پولیس نے کہا کہ وہ احاطے میں داخل ہوئے، جو اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے اور جسے یہودی ٹیمپل ماؤنٹ کے طور پر مانتے ہیں، ایک "پرتشدد" ہجوم کو توڑنے کے لیے جو صبح کی نماز کے اختتام پر موجود تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہجوم کو ’منتشر کرنے اور پیچھے دھکیلنے‘ کے لیے اندر گئے جب فلسطینیوں کے ایک گروپ نے مغربی دیوار کے نزدیک واقع یہودی عبادت گاہ کی طرف پتھر پھینکنا شروع کر دیا۔

      مزید پڑھیں: Jobs in Telangana: تلنگانہ میں 80 ہزار نئی نوکریوں کا اعلان، لیکن پہلے سے وعدہ شدہ اردو کی 558 ملازمتیں ہنوز خالی!

      دمشق گیٹ سے رپورٹ کرتے ہوئے الجزیرہ کے نجوان السمری نے کہا کہ اسرائیلی پولیس فورسز نے بغیر کسی بہانے مسجد اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بول دیا اور صبح کی نماز کے بعد قبلی ہال کے قریب نمازیوں پر حملہ کیا۔

      مزید پڑھیں: Jobs in Telangana: تلنگانہ میں کونسے محکمہ میں ہیں خالی آسامیاں؟ کہاں کہاں ہیں ملازمتیں، جانیے مکمل تفصیلات

      انہوں نے مزید کہا کہ یہ اضافہ اس وقت ہوا جب انتہائی دائیں بازو کے یہودی گروپوں نے یہودیوں کے پاس اوور کی چھٹیوں کے دوران مسجد اقصیٰ کے احاطے پر چھاپے مارنے اور اس کے صحنوں میں جانوروں کی قربانیاں پیش کرنے کا مطالبہ کیا، جو قدیم زمانے سے نہیں ہوا تھا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: