ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیلی فوج نےغزہ کے100 مقامات پرمیزائل داغے

بتایا جاتا ہے اسرائیل کی راجدھانی تل ابیب پردو راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں 100 ٹھکانوں پرہوائی حملے کئے۔

  • Share this:
اسرائیلی فوج نےغزہ کے100 مقامات پرمیزائل داغے
اسرائیلی فوج کا غزہ پرحملہ

تل ابیب: (اسپوتنک) اسرائیل کی دفاعی فورسز(آئی ڈی ایف) نے فلسطینی انکلیوسے تل ابیب پرکی گئی حالیہ فائرنگ کے جواب میں غزہ کی پٹی کو نشانہ بنایا۔ آئی ڈی ایف نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ تل ابیب میں جمعہ کو2019 کے موسم گرما کے بعد پہلی بارفضائی حملے کو لے کر سائرن کی آوازسنائی دی۔


آئی ڈی ایف نے غزہ کی پٹی سے دو راکٹوں کے داغے جانے کی اطلاع دی. آئی ڈی ایف نے ٹوئٹ کیا 'ہم نے بھی غزہ میں جنگجوؤں کونشانہ بنانا شروع کردیا ہے'۔ اس دوران انکلیوکے باشندوں نے کہا کہ انہوں نےغزہ شہراورشہرخان یونس کے جنوبی شہروں میں ہدف پر فضائی حملے دیکھے۔ آئی ڈی ایف کے مطابق ایشکول علاقائی کونسل (اسرائیل) میں سائرن کی آوازسنائی دی۔ فائرنگ میں ہلاکتوں کے بارے میں کوئی فوری اطلاع نہیں ہے۔


اسرائیلی فوج کے مطابق یہ ایئراسٹرائیک جنوبی غزہ کے خان یونس علاقے میں ہوئی، جو کہ غزہ شہرسے 25 کلو میٹرجنوب میں واقع ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ہماری  راجدھانی تل ابیب پرحملہ کیا گیا۔ قابل ذکرہے کہ 2014 کے بعد پہلی بارراکٹ حملہ ہوا اور9 اپریل کواسرائیل میں الیکشن بھی ہے، جس کے بعد اسرائیل فوج نے یہ کارروائی کی۔




واضح رہے کہ ہندوستان نے بھی 26 فروری کو پاکستان کے بالا کوٹ میں گھس کردہشت گردتنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں پرایئراسٹرائیک کی تھی، جس میں 200 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے تھے۔  بتایا جاتا ہے کہ اس حملے میں کئی ایسے ہتھیاروں کا استعمال ہوا تھا، جو اسرائیل سے ہی خریدے گئے تھے۔ حال ہی میں وزارت دفاع نے 54 اسرائیل ایچ اے آروپی ڈرون کی خدید کو منظوری بھی دی ہے۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک کے رشتوں میں مزید شدت آگئی۔ اس سےاس سے ہندوستان کا حوصلہ بڑھا ہوا ہے۔

 
First published: Mar 15, 2019 11:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading