ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیلی وزیر کا ابوظبی کی مسجد کا دورہ، سر ڈھانپ کر دورہ کرنے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

اسرائیل کے کھیل و ثقافت کی وزیر میری رجیو نے مسجد کے دورے میں عبایا پہن رکھا تھا اور سر بھی ڈھانپ رکھا تھا

  • UNI
  • Last Updated: Oct 30, 2018 04:12 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسرائیلی وزیر کا ابوظبی کی مسجد کا دورہ، سر ڈھانپ کر دورہ کرنے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل
مسجد کے دورے کے وقت امارات کے افسران بھی ان کے ساتھ موجود تھے: فوٹو کریڈٹ دی یروشلم پوسٹ

اسرائیل کی کھیل و ثقافت کی وزیر نے متحدہ عرب امارات کی جامع مسجد شیخ زائد کا دورہ کیا۔ ان کی اس دورے کی تصویریں بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ اسرائیل کے کھیل و ثقافت کی وزیر میری رجیو نے اسلامی روایات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مسجد کے دورے میں عبایا پہن رکھا تھا اور سر بھی ڈھانپ رکھا تھا۔ مسجد کے دورے کے وقت امارات کے افسران بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

اسرائیل کی وزیر جوڈو ٹیم کے ہمراہ دبئی آئی تھیں جس نے یہاں ایک جوڈو مقابلے میں بھی حصہ لیا۔ اسرائیلی وزیر نے کہا کہ انھیں فخر ہے کہ وہ اسرائیل کی پہلی سینئر اہل کار ہیں جنھوں نے اس مسجد کا دورہ کیا اور اس کے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات لکھے۔ یہ تاثرات انھوں نے عبرانی زبان میں لکھے ہیں۔

مسجد میں اسرائیلی وزیر کی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جس میں سوشل صارفین نے اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ صارفین نے اسے خوش آئند قرار دیا ہے تو وہیں کچھ دیگر نے اسے غلط قرار دیا ہے۔

دیگر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے ان پٹ کے ساتھ

First published: Oct 30, 2018 04:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading