ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیلی پارلیمنٹ میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ امن معاہدے کو منظوری

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے امریکہ کی ثالثی کے بعد اگست میں ہونے والے امن معاہدے پر اتفاق کیا تھا ، جس پر 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں دستخط کیے گئے تھے۔ اسی دن اسرائیل کے ساتھ بحرین نے بھی امن معاہدہ کیا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 16, 2020 03:25 PM IST
  • Share this:
اسرائیلی پارلیمنٹ میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ امن معاہدے کو منظوری
ٹرمپ کی موجودگی میں اسرائیل کا متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ معاہدہ۔ فائل فوٹو

تل ابیب۔ اسرائیلی پارلیمنٹ نے متحدہ عرب امارات (UAE) کے ساتھ امن معاہدے کو باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ اطلاع اسرائیلی نشریاتی ادارے ’چینل 13‘ نے دی۔ اسرائیل کی پارلیمنٹ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ امن معاہدے پر جمعرات کو ووٹ دیا ، جس میں 80 ارکان نے حق میں ووٹ دئیے، جبکہ 13 ارکان پارلیمنٹ نے اس کی مخالفت کی۔


اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے امریکہ کی ثالثی کے بعد اگست میں ہونے والے امن معاہدے پر اتفاق کیا تھا ، جس پر 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں دستخط کیے گئے تھے۔ اسی دن اسرائیل کے ساتھ بحرین نے بھی امن معاہدہ کیا تھا۔ اس امن معاہدے پر دستخط کے بعد اسرائیل ، متحدہ عرب امارات اور امریکہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ مشترکہ طور پر توانائی کی حکمت عملی تیار کریں گے۔ اس کے علاوہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی تنظیموں نے متعدد دو طرفہ معاہدوں پر بھی دستخط کئے تھے۔


قابل ذکر ہے کہ 1948 میں اسرائیل کی آزادی کے اعلان کے بعد سے اسرائیل نے 1979 میں مصر اور 1994 میں اردن کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیا تھا، جبکہ رواں سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ امن معاہدہ طے پایا۔


متحدہ عرب امارات اور بحرین کا کبھی بھی اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​نہیں ہوا ہے اور دونوں عرب ممالک کے برسوں سے اسرائیل کے ساتھ غیر سرکاری تعلقات استوار رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے اس سے پہلے 15 ستمبر کو وائٹ ہاوس میں معاہدے پر دستخط کے بعد کہا تھا کہ اسرائیل ، متحدہ عرب امارات اور بحرین شراکت داری، خوشحالی اور امن کے ساتھ مستقبل میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

وہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدہ کو ' نئے مشرق وسطیٰ کا آغاز' بتایا تھا اور کہا تھا کہ اس سے دنیا کے ایک اہم حصے میں اب امن قائم کیا جا سکے گا۔ ٹرمپ نے سمجھوتے پر دستخط کا ایک ویڈیو شئیر کیا تھا اور لکھا تھا ' دہائیوں کی تقسیم اور جدوجہد کے بعد آج ہم نے ایک نئے مشرق وسطیٰ کا آغاز کیا ہے۔ اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے لوگوں کو مبارکباد۔ بھگوان آپ سب کا بھلا کرے'۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 16, 2020 03:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading