اب یروشلم کے تعلق سے اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیا بل منظور ، دائیں بازو کی جیوئش ہوم پارٹی کیا تھا پیش
فائل فوٹو
اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک نئی آئینی ترمیم کے ذریعہ یروشلم کا کوئی بھی حصہ فلسطینیوں کے حوالہ کرنے کے لیے درکار پارلیمانی ووٹوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔
تل ابیب : اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک نئی آئینی ترمیم کے ذریعہ یروشلم کا کوئی بھی حصہ فلسطینیوں کے حوالہ کرنے کے لیے درکار پارلیمانی ووٹوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس ترمیم کے مطابق یروشلم کا کوئی بھی حصہ کسی بھی ’غیرملکی فریق‘ کو دینے کے لیے 120 رکنی پارلیمنٹ کے کم از کم 80 ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔ اس سے قبل یہ تعداد 61 تھی۔ یہ قانونی مسودہ انتہائی دائیں بازو کی جیوئش ہوم پارٹی نے پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا، جسے منظور کر لیا گیا۔ یہ ترمیم ایک ایسے موقع پر کی گئی ہے، جب قریب ایک ماہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر لیا تھا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔