ہوم » نیوز » عالمی منظر

ٹرمپ کے بعد اب بنجامن نیتن یاہو اور شیخ محمد بِن زاید النہیان نوبل امن انعام کے لئے نامزد

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ولی عہد محمد بن زاید النہیان کی نامزدگیوں کی درخواست نوبل انعام کمیٹی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے ان دونوں اعلی قومی رہنماوں کو نوبل امن انعام یافتہ لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل نے نامزد کیا ہے جو ناردرن آئرلینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر ہیں۔

  • Share this:
ٹرمپ کے بعد اب بنجامن نیتن یاہو اور شیخ محمد بِن زاید النہیان نوبل امن انعام کے لئے نامزد
بنجامن نیتن یاہو اور شیخ محمد بِن زاید النہیان نوبل امن انعام کے لئے نامزد

ابو ظہبی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد اب ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بِن زاید النہیان اور اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کو بھی نوبل امن انعام کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

نوبل امن انعام کیلئے یہ نامزدگیاں دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر کی گئی ہیں۔


اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ولی عہد محمد بن زاید النہیان کی نامزدگیوں کی درخواست نوبل انعام کمیٹی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے ان دونوں اعلی قومی رہنماوں کو نوبل امن انعام یافتہ لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل نے نامزد کیا ہے جو ناردرن آئرلینڈ کے سابق فرسٹ منسٹر ہیں۔ لارڈ ڈیوڈ ٹرمبل کو امن کے رُخ پر ان کی بے پایاں خدمات کے اعتراف میں 1998 میں نوبل امن انعام سے سرفراز کیا گیا تھا۔ نوبل انعام کمیٹی نیتن یاہو اور النہیان کی امیدواری کا جائزہ لے گی۔


بتا دیں کہ 15 ستمبر کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن سمجھوتے کی بنیاد رکھنے کے لئے وائٹ ہاوس میں ایک دستخطی تقریب کی صدارت کی تھی۔ دو خلیجی ملکوں بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ذریعہ دستخط کئے گئے ابراہم سمجھوتے کے مطابق، اب وہ اسرائیل کے ساتھ مکمل رشتے رکھنے والے عرب ممالک ہیں۔ اس سے پہلے مصر اور اردن ہی اس فہرست میں تھے۔

ٹرمپ بھی ہیں نامزد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی 2021 کے نوبل امن انعام کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ ناروے کی پروگریس پارٹی سے رکن پارلیمنٹ ٹائبرنگ گجیڈ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن سمجھوتے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم رول کے پیش نظر ان کا نام انعام کے لئے نامزد کیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ ٹائبرنگ گجیڈ نے ایک میڈیا انٹرویو میں اپنی بات رکھی۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 26, 2020 11:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading