ہوم » نیوز » عالمی منظر

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی پولیس کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، کئی مظاہرین شدید زخمی

مرکزاطلاعات فلسطین (Palestinian Information Center) کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ محمد حامد (Muhammad Hamid) کے نام سے کی ہے۔ وہیں 46 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 16 لوگ گولیوں کے زخموں سے شدید متاثر ہیں۔

  • Share this:
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی پولیس کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، کئی مظاہرین شدید زخمی
اسرائیلی فوج نے گذشتہ دو دہائیوں میں کم از کم 3000 فلسطینی بچوں کو ہلاک کیا ہے

مرکزاطلاعات فلسطین (Palestinian Information Center) نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی پولیس کی جانب سے ایک بڑے مظاہرے پر فائرنگ کے بعد کم از کم ایک فلسطینی احتجاج ہلاک اور درجنوں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین (Palestinian Information Center) کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ محمد حامد (Muhammad Hamid) کے نام سے کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ 46 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 16 لوگ گولیوں کے زخموں سے شدید متاثر ہیں۔منگل کو غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف ہزاروں فلسطینیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ریلیاں نکالی۔


یہ ریلیاں اسرائیل کے مقبوضہ علاقے اور فلسطینی قصبوں میں اسرائیلی باز آبادی کاروں کے خلاف نکالی گئیں، جس میں منتظمین نے اسرائیلی حملوں کے سلسلے میں ’’یوم النکبہ‘‘ یعنی غم و غصے کا دن قرار دیا۔فتح کی سنٹرل کمیٹی (Fatah’s Central Committee) کے ممبر توفیق تیراوی (Tawfiq Tirawi) نے وسطی راملہ (Ramallah) میں ایک ریلی کے دوران کہا کہ ’’فلسطینی عوام جبر، قبضے اور جارحیت کے خلاف سراپا احتجاج بن ہوئے ہیں‘‘۔


اسرائیل اور حماس کے درمیان مزاحمت 2014 کے بعد سے سب سے بھیانک سطح پر پہنچ گئی ہے اور بین الاقوامی غم و غصہ بھی پیدا ہورہا ہے ۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان مزاحمت 2014 کے بعد سے سب سے بھیانک سطح پر پہنچ گئی ہے اور بین الاقوامی غم و غصہ بھی پیدا ہورہا ہے ۔


سینکڑوں افراد نے 17 سالہ فلسطینی کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جسے پیر کے روز ہیبرون (Hebron) میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔فلسطینیوں نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خاتمے کے مطالبے کے لئے نابلس (Nablus) میں اسرائیل کے زیر کنٹرول ہووارہ (Huwara ) چوکی کے قریب بھی مظاہرہ کیا۔

دنیا بھر میں احتجاج:

دنیا بھر میں ہزاروں افراد فلسطینیوں کی حمایت کے لئے اپنے اپنے ملکوں میں جمع ہورہے ہیں اور اہل فلسطین کے حق میں احتجاج کررہے ہیں۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے بڑے شہروں میں جمع ہوئے جب اسرائیل کی فوج نے غزہ پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں کی وجہ سے اب تک 50,000 سے زائد فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔ فلسطین کے اصل باشندوں کو ڈرا دھمکا کر ان کی زمینات پر قبضہ جات کیے جارہے ہیں۔ اور وہاں از سر نو یہودی بستیوں کو تشکیل دیا جارہا ہے۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 19, 2021 12:01 PM IST