یروشلم: اسرائیل کی ٹیلی مواصلات کی سب سے بڑے کمپنی بیزک سے متعلق بدعنوانی کے معاملہ میں آج پولیس نے پہلی بار وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے پوچھ گچھ کی ۔ اسرائیلی ریڈیو نےیہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کا ماننا ہے کہ بیزک ٹیلی کام کے مالکوں نے اپنی ویب سائٹ پر مسٹر نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ کو ان کی خواہش کے مطابق کوریج دیاتھا۔ اس کے عوض میں مسٹر نیتن یاہو نے ٹیلی مواصلات کے قوانین میں تبدیلی کرکے کمپنی کو فائدہ پہنچایا۔ مسٹر نیتن یاہو پہلے ہی بدعنوانی کے دو معاملوں میں شک کے دائرے میں ہیں، لیکن انہوں نے کچھ بھی غلط کرنے سے انکار کیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، لیکن رائٹر کے فوٹوگرافر نے دو پولیس اہل کار اور ایک گاڑی کو نتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ میں جاتے ہوئے دیکھا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم سے پہلی مرتبہ ہوئی اس پوچھ گچھ کی وجہ سے اب نتن یاہو کا سیاسی کیریئر بھی بحران کا شکار ہوتا ہوا نظرآہا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اسرائیل میں ان کے خلاف کئی مرتبہ مظاہرے بھی کئے جاچکے ہیں ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔