یروشلم : اسرائیلی پولیس نے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے خلاف رشوت لینے اور فراڈ کرنے کے معاملے میں مقدمہ چلانے کی سفارش کی ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی کے معاملے میں مسٹر نیتن یاہو پر مقدمہ چلے یا نہیں، یہ فیصلہ ابھی اٹارنی جنرل کو کرنا ہے۔اسرائیلی پولیس نے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے، جبکہ نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اس طرح کے الزامات سے کچھ نہیں ہوگا، وہ بے گناہ ہیں اور اپنی قوم کی خدمت اور رہنمائی جاری رکھیں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس نے طویل تحقیقات کے بعد وزیر اعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے دو مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔وزیر اعظم پر باقاعدہ الزامات عائد کرنے کا اختیار اٹارنی جنرل کے پاس ہے اور میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کئی ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں کہ معاملے کو کس طرح آگے بڑھایا جائے۔ دوسری جانب نیتن یاہو جو گزشتہ بارہ برسوں سے وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز ہیں، انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بے گناہ ہیں اور وہ قوم کی خدمت اور رہنمائی کرتے رہیں گے۔گزشتہ ایک سال کے دوران ان سے پندرہ بار مختلف مواقع پر تفتیش کی گئی، اس سے پہلے بھی اس طرح کے مقدمات قائم کرنے کی سفارشات کی گئیں تاہم اس بار بھی ایسا کچھ نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم کی حیثیت سے قیمتی تحائف قبول کیے۔ پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے عہدے پر رہتے ہوئے مسٹر نیتن یاہو نے ہالی وڈ فلم ساز آرنن ملچن سے تقریبا ایک لاکھ ڈالر کی قیمت کا تحفہ لئے۔ ان تحائف میں مہنگی شراب اور سگار شامل تھا جو وزیر اعظم کو مسٹر ملچن کو امریکی ویزا لینے میں مدد کے بدلے دئیے گئے تھے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔