ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں فلسطینی ریڈیو اسٹیشن کو بند کردیا

یروشلم:یروشلم کے قدیم فصیل بند شہر میں واقع مسجد الاقصی کے سلسلے میں بھڑکنے والے حالیہ تشدد کے واقعات کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورس اور پولس نے گزشتہ روز دیر شب مقبوضہ مغربی کنارہ کے ہیبرون شہر میں ایک فلسطینی ریڈیو اسٹیشن کی عمارت کو بند کرکے نشریاتی آلات اور دیگر ساز و سامان ضبط کرلیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 29, 2015 07:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں فلسطینی ریڈیو اسٹیشن کو بند کردیا
یروشلم:یروشلم کے قدیم فصیل بند شہر میں واقع مسجد الاقصی کے سلسلے میں بھڑکنے والے حالیہ تشدد کے واقعات کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورس اور پولس نے گزشتہ روز دیر شب مقبوضہ مغربی کنارہ کے ہیبرون شہر میں ایک فلسطینی ریڈیو اسٹیشن کی عمارت کو بند کرکے نشریاتی آلات اور دیگر ساز و سامان ضبط کرلیا۔

یروشلم:یروشلم کے قدیم فصیل بند شہر میں واقع مسجد الاقصی کے سلسلے میں بھڑکنے والے حالیہ تشدد کے واقعات کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورس اور پولس نے گزشتہ روز دیر شب مقبوضہ مغربی کنارہ کے ہیبرون شہر میں ایک فلسطینی ریڈیو اسٹیشن کی عمارت کو بند کرکے نشریاتی آلات اور دیگر ساز و سامان ضبط کرلیا۔ حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کی یہ تیسری ایسی کارروائی ہے۔


اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ یہ ریڈیو اسٹیشن بار بار ایسے مواد نشر کرتا رہتا ہے جس سے دہشت گردی اور اسرائیلی شہریوں و سلامتی دستوں کے خلاف تشدد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔


ریڈیو اسٹیشن کے مالک طلب الجبر نے رائٹر کو بتایا کہ ان کا نشریاتی اسٹیشن (ڈریم ریڈیو) کسی طورپر اشتعال انگیز مواد کی اشاعت نہيں کرتا تھا، بلکہ اس سے صرف واقعات اور خبروں کی نشریات کی جاتی تھیں۔


انہوں نے کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ڈریم ریڈیو کو جلد ہی دوبارہ شروع کیا جائے گا اور وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا۔

First published: Nov 29, 2015 07:31 PM IST